لاہور (نیوز ڈیسک ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کی جانب سے پابندی کے شکار پاکستانی لیگاسپینر یاسر کے معاملے میں پی سی بی کو بڑی کامیابی مل گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو یاسر شاہ کے معاملے میں قائل کر لیا ہے کہ ممنوعہ دوا کا استعمال غیر ارادی طور پر کیا گیا۔ اس حوالے سے قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے یاسر شاہ کے کریکٹر پر حلفہ نامہ جمع کر ا دیا ہے کہ جس میں بتایا کہ لیگ اسپینر نے اس سے قبل دوا کا استعمال نہیں کیا۔ پی سی بی کے چیئر مین چیف آپریٹنگ آفیسر اور لیگل ٹیم نے کافی حد تک آئی سی سی کو کم سے کم سزا دینے پر قائل کر لیا ہے۔ امید کی جارہی ہے کہ یاسر شاہ کو 4سال کی بجائے 3یا 6ماہ کی پابندی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ جس میں ڈیڑھ ماہ پہلے گزر چکا ہے ۔