بدھ‬‮ ، 17 دسمبر‬‮ 2025 

پاکستان کی پہلی سپر لیگ (کل ) سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہو گی

datetime 3  فروری‬‮  2016 |

اسلام آباد /دبئی (نیوز ڈیسک)پاکستان کی پہلی سپر لیگ (کل ) جمعرات سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہو گی ،دبئی، ابو ظہبی اور شارجہ ایونٹ کی میزبانی کریں گے ،ٹورنامنٹ میں پانچ ٹیمیں پشاور ظالمی ،کراچی کنگز ،اسلام آباد یونائٹڈ ،کوئٹہ گلیڈی ایٹراور لاہور قلند ر حصہ لیں گی جن کے درمیان 25میچز کھیلے جائیں گے ، ہر ٹیم کے اسکواڈ میں ملکی و غیر ملکی اسٹار کرکٹرز سمیت پاکستان اے اور انڈر 19ٹیم کے کھلاڑی بھی شامل ہوں گے، لیگ کی مجموعی انعامی رقم 10لاکھ ڈالر ہوگی ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کی پہلی سپر لیگ کا انعقاد (کل ) جمعرات 4فروری سے 24فروری تک سے متحدہ عرب امارات میں ہو گا جہاں دبئی ، ابوظہبی اور شارجہ ایونٹ کی میزبانی کریں گے ۔ اس حوالے سے تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے ۔ رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں تمام پانچ ٹیموں کے کھلاڑی شریک ہوں گے ٗ معروف گلوکار علی ظفر اور سین پال اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے ۔اسلام آباد یونائٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی ٹیموں کے مابین افتتاحی میچ ہوگا ۔ٹورنامنٹ میں پانچ ٹیمیں پشاور ظالمی ،کراچی کنگز ،اسلام آباد یونائٹڈ ،کوئٹہ گلیڈی ایٹراور لاہور قلند ر حصہ لیں گی ہر ٹیم کے اسکواڈ میں پلاٹینم ،ڈائمنڈ ،گولڈ ،سلور اور ایمرجنگ کیٹیگری کے کھلاڑی شامل ہیں ۔پشاور ظالمی کی ٹیم کو ہائر گروپ ، کراچی کنگز کی ٹیم کو اے آر وائی میڈیا گروپ ،لاہور قلندر کی ٹیم کو قطر آئل گروپ ،اسلام آباد یونائٹڈ کی ٹیم کو یو اے ای کیپٹل وینچز اورکوئٹہ گلیڈی ایٹر کی ٹیم کو عمر ایسوسی ایٹس نے خریدا ہے ۔ پشاور ظالمی کی قیادت شاہد خان آٖفریدی اور کوچنگ محمد اکرم کریں گے ،دیگر کھلاڑیوں میں وہاب ریاض ،کامران اکمل ،محمد حفیظ ،جنید خان ،ڈیرن سیمی ،شاؤن ٹیٹ ،تمیم اقبال ،جم ایلن بائی،عامر یامین ،ڈیوڈ مالان ،عمران خان جونیئر ،شاہد یوسف ،عبد الرحمان ،مصدق احمد علی ،حسن علی ،محمد اصغر ،براڈ ہوج ،اصرار اللہ اور تاج ولی شامل ہیں ۔کراچی کنگز کی ٹیم کی قیادت شعیب ملک کریں گے جبکہ کوچنگ مکی آرتھر کریں گے ،دیگر کھلاڑیوں میں شکیب الحسن ،سہیل تنویر ،عماد وسیم ،روی بوپارا ،لینڈن سیمنز ،محمد عامر ،بلاول بھٹی ،جیمز وینس ،افتخار احمد ،نعمان انور ،مشفق الرحیم ،اسامہ میر ،سہیل خان ،امیر حمزہ ،سیف اللہ بنگش ،تلکارتنے دلشان ،شاہ زیب حسن اور فواد عالم شامل ہیں ۔ لاہور قلندر کی ٹیم کی قیادت اظہر علی کریں گے ٗ کوچنگ پیڈی اپٹن کریں گے ۔ دیگر کھلاڑیوں میں کرس گیل ،ڈیوان بریوو ،عمر اکمل ،محمد رضوان ،یاسر شاہ ،شعیب مقصود ،مصطفیز الرحمان ،کیون کوپر ،کیمرون ڈیلپورٹ ،ظفر گوہر ،حماد اعظم ،ضیاء الحق ،زوہیب خان ،نوید یاسین ،عدنان رسول ،عبدالرزاق ،مختار احمد ،احسان عادل اور عمران بٹ شامل ہیں ۔ اسلام آباد یونائٹیڈ کی ٹیم کی کپتانی مصباح الحق کریں گے اور کوچنگ کے فرائض ڈین جونز سر انجام دیں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں شین واٹسن،آندرے رسل ،سیموئل بدری ،محمد عرفان ،بریڈ ہیڈن ،شرجیل خان ،محمد سمیع ،خالد لطیف ،بابر اعظم ،عمران خالد ،کامران غلام ،عمر امین ،سیم بلنگز ،رمان رئیس ،احمد بٹ ،اشعر زیدی ،سعید اجمل ،حسین طلعت اور عمر صدیق شامل ہیں ۔جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کریں گے جبکہ کوچ معین خان ہوں گے اور دیگر کھلاڑیوں میں کیون پیٹرسن ،احمد شہزاد ،انور علی ،جیسن ہولڈر ،لیوک رائٹ ،ذوالفقار بابر ،عمر گل ،ایلٹن چکمبورا ،بلال آصف ،اسد شفیق ،محمد نواز ،سعد نسیم ،محمد نبی اکبر الرحمان ،بسمہ اللہ خان ،کمار سنگاکارا ،اعزاز چیمہ اور رمیض راجہ جونیئر شامل ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…