اتوار‬‮ ، 15 مارچ‬‮ 2026 

پاکستان میں سیکیورٹی صورت حال بہتر ہو جائے تو کرکٹ کھیل کر خوشی ہوگی ٗ شین واٹسن

datetime 3  فروری‬‮  2016 |

دبئی(نیوز ڈیسک)آسٹریلیا کے مایہ ناز آل راؤنڈر شین واٹسن نے کہا ہے کہ اگر پاکستان میں سیکیورٹی صورت حال بہتر ہو جائے تو انہیں وہاں کرکٹ کھیل کر خوشی ہوگی۔گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق، آسٹریلیا میں انڈیا کے خلاف سیریز کے بعد واٹسن پاکستان سپر لیگ میں شرکت کیلئے دبئی پہنچے اسلام آباد یونائیٹڈ میں شامل واٹسن نے کہا کہ انہیں 2005 میں آسٹریلیا اے کے لیے پاکستان میں سیریز کھیلنے کا بہت مزہ آیا تھاتاہم کھلاڑیوں کی سیکیورٹی ایک اہم مسئلہ ہے ٗاگر پاکستان کو دنیا بھر کے کھلاڑیوں کے لیے محفوظ قرار دے دیا جاتا ہے تو مجھے وہاں کھیل کر خوشی ہوگی۔ شین واٹسن کے مطابق سیکورٹی تحفظات کے باعث پاکستان کو طویل عرصے سے اپنی کنڈیشنز کا فائدہ اٹھانے کا موقع نہیں مل سکا لیکن امید ہے کہ جلد ہی یہ صورت حال تبدیل ہوگی۔پاکستان سپر لیگ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ وہ اچھی فارم کے ذریعے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کرنے کے خواہش مند ہیں انہوں نے کہاکہ میں پچھلے ایک ٗڈیڑھ ماہ سے اچھی فارم میں ہوں اور دبئی میں کھیلنے پر خوشی محسوس کررہا ہوں ٗامید ہے یہاں اچھی کارکردگی دکھا سکوں گا۔انہوں نے کہا کہ وہ پی ایس ایل کا حصہ بننے پر خوش ہیں ٗ ان کی ٹیم اسلام آباد یونائٹیڈ میں کچھ ورلڈ کلاس کھلاڑی موجود ہیں جن کے ساتھ کھیلنے میں مزہ آئیگا۔انہوں نے کہاکہ میں یہاں ان کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلوں گا جن کے ہمیشہ خلاف ہی کھیلتا رہا۔ مصباح الحق ٗسعید اجمل اور محمد سمیع جیسے کھلاڑیوں کے خلاف نہیں بلکہ ان کے ساتھ کھیلنے کا تجربہ شاندار ہوگاواٹسن کے مطابق اسلام آباد نے بہترین ٹیم مینجمنٹ کا انتخاب کیا ہے اور وہ کوچ ڈین جونز کے ساتھ کھیلنے کے منتظر ہیں۔جب میں نے کرکٹ کا آغاز کیا تو ڈینو میرے ہیروز میں سے ایک تھے۔ وہ کھیل کو بہت بہترین انداز میں سمجھتے ہیں۔ میں پہلے بھی کرکٹ کے بارے میں ان سے تھوڑا بہت سیکھتا رہا ہوں لیکن اس مرتبہ زیادہ قریب سے کام کرنے کا موقع ملے گا۔میں نے اپنے کیریئر کے آغاز میں وسیم اکرم کے خلاف تھوڑا بہت کھیلا ہے اور ہمیشہ سے ان کی باؤلنگ کا مداح رہا ہوں اور اب ان کے ساتھ کام کرنے کا موقع مل رہا ہے جو کہ میرے لیے بہت خوشی کا باعث ہے۔



کالم



مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)


بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…