بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی،سعید اجمل کیلئے ایک اور بھرپور موقع

datetime 3  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)سعید اجمل نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی پر نگاہیں مرکوز کرلیں،ا?ف اسپنر پی ایس ایل میں ماضی کی جھلک دکھاتے ہوئے سلیکٹرز کی توجہ حاصل کرنے کیلیے پ±رعزم ہیں،ان کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ سے دوری کے وقفے میں اچھی میچ پریکٹس مل گئی، ”دوسرا“ اور ا?رم بال پر کام کرلیا، پرانا رنگ دکھانے کی کوشش کروں گا۔تفصیلات کے مطابق سعید اجمل نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2009 میں اپنی بہترین کارکردگی کے ذریعے پاکستان کو عالمی چیمپئن بنانے میں اہم کردار ادا کیا تھا، بولنگ ایکشن غیر قانونی قرار دیے جانے پر وہ5 ماہ کی پابندی کا شکار ہوئے، اصلاح کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے کھلنے پر گذشتہ سال فروری میں بنگلہ دیش سے سیریز کیلیے منتخب ہوئے، مگر بولنگ میں ماضی جیسا دم خم نظر نہیں ا?یا،ا?ف اسپنر 2ون ڈے میچز میں صرف ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے،قومی ٹیم سے ڈراپ کیے جانے پر انھوں نے انگلش کاﺅنٹی ووسٹر شائر کو جوائن کیا لیکن وہاں بھی رنگ نہ جما سکے۔اسپنر نے 55 کی اوسط سے صرف 16 وکٹیں حاصل کیں، پاکستان سپر لیگ میں سعید اجمل اسلام ا?باد یونائیٹڈ کی نمائندگی کریں گے، غیرملکی خبر رساں ایجنسی کو ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ میں تکنیکی خامیوں پر قابو کرنے کیلیے کام کرچکا اور بولنگ میں پرانی کاٹ ا?گئی ہے، پی ایس ایل کی صورت میں مجھے ایک اچھا پلیٹ فارم مل گیا، میں اپنے اہداف کی جانب گامزن ہوں، ایونٹ میں شائقین کو پرانا سعید اجمل نظر ا?ئے گا، انٹرنیشنل کرکٹ سے دوری کے باوجود تاحال مختصر فارمیٹ کے سرفہرست بولرز میں شامل ا?ف اسپنر نے کہا کہ میں یو اے ای میں بہترین کھیل پیش کرکے ورلڈ ٹوئنٹی میں شرکت کیلیے اپنی افادیت ثابت کرنا چاہتا ہوں، بنگلہ دیش سے سیریز میں کم بیک کے وقت میری میچ پریکٹس نہیں تھی۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…