اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

سندھ کابینہ نے رینجرز اختیارات میں توسیع کی منظوری دے دی

datetime 1  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک) سندھ کابینہ نے صوبے میں رینجرز کے خصوسی اختیارات میں 3 ماہ کے لیےغیر مشروط توسیع کی منظوری دے دی۔وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزرا اور مشیروں سمیت آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے بھی شرکت کی، اجلاس میں میں امن و امان کی صورتحال، تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ اجلاس میں سندھ میں رینجرز کے 3 فروری کوختم ہونے والے خصوصی اختیارات کی مدت پر بھی غور کیا گیا جس کے بعد سندھ کابینہ نے صوبے میں رینجرز کے اختیارات میں توسیع کی منظوری دے دی۔ رینجرز اختیارات کی سمری کے مطابق صوبے میں رینجرز کو اختیارات غیر مشروط طور پر دیئے گئے جو 3 ماہ کے لیے ہیں۔
صوبائی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ پنجاب کی نسبت سندھ میں امن و امان کی صورتحال بہت بہتر ہے لیکن پھر بھی تمام معاملات پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے، ہمارے صوبے میں خطرہ سنگین نہیں لیکن سیکیورٹی کے مسئلے کو غیر سنجیدگی سے بھی نہیں لے سکتے۔قائم علی شاہ نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدر آمد مزید تیز کیا جائے اور اسکولوں کی سیکیورٹی پر خصوصی توجہ دی جائے، محکمہ داخلہ اور محکمہ تعلیم کے سیکریٹری آئی جی سندھ کے ساتھ اسکولوں کی سیکیورٹی کو حتمی شکل دیں، سیف اسکول کے نام سے ایک پروجیکٹ بنایا جائے جس پر محکمہ تعلیم، ہوم سیکرٹری اسپیشل برانچ مل کر کام کریں۔وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ 180 اسکولوں پر چیک پوسٹ بنائی جائیں اور شہری دفاع کے جوانوں کو بھی اسکول کی سیکیورٹی کے لیے استعمال کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ہر ضلع میں ماڈل پولیس اسٹیشن قائم کیا جائے، پولیس کی امدادی فورس 15 کو جدید انداز میں چلایا جائے اور پولیس کے تمام ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کیا جائے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے اسکولوں کی سیکیورٹی سے متعلق وزرا کی کمیٹی بھی تشکیل دے دی جس میں صوبائی وزیر تعلیم ، وزیر داخلہ اور سیکریٹری تعلیم شامل ہوں گے، کمیٹی ایک ہفتے میں اسکولوں کی فول پروف سیکیورٹی سے متعلق رپورٹ تیار کرے گی۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…