ہفتہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2026 

نیوزی لینڈ نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کا اعلان کر دیا

datetime 1  فروری‬‮  2016 |

ویلنگٹن(نیوز ڈیسک) نیوزی لینڈ نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لیے کین ولیم سن کی قیادت میں تین اسپنروں سمیت 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔نیوزی لینڈ نے ہندوستان کی پچوں کے پیش نظر ٹیم میں تین اسپنرز ناتھم مک کولم، مچل سینٹنر اور ایش سودھی کو شامل کیا ہے جبکہ مک کولم کی ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد کین ولیم سن کو ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں بھی قیادت کی ذمہ داریاں دی گئی ہیں۔کیوی ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا کہنا تھا کہ”ہندوستان کی کنڈیشنز کومدنظر رکھتے ہوئے تین سرفہرست اسپنروں کو منصوبے میں شامل کیا گیا اور یہ تینوں کچھ مختلف کردکھائیں گے”۔ان کا کہنا تھا کہ ناتھم مک کولم کی ٹیم میں واپسی پر خوشی ہے اور ان کا دوسرے ملکوں میں کھیلنے کا وسیع تجربہ قیمتی ثابت ہوگا۔پاکستان کے خلاف سیریز کے دوران ان فٹ ہونے والے تجربہ کار بلے باز روس ٹیلر، فاسٹ باؤلر ٹم ساؤتھی اور آل راؤنڈمچل مک کلینگن کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ تینوں کھلاڑی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی تک ممکنہ طورپر فٹ ہوں گے۔کیوی ٹیم میں روکی ہنری نکولس کو لیوک رونچی کے ساتھ متبادل وکٹ کیپر کے طور پر شامل کیا گیا ہے جبکہ میٹ ہنری کو دیگر چار فاسٹ باؤلروں کے ساتھ ٹیم میں جگہ دی گئی ہے۔ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لیے اعلان کردہ نیوزی لینڈ کا اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔کین ولیم سن (کپتان)، کورے اینڈرسن، ٹرینٹ بولٹ، گرانٹ ایلیٹ، مارٹن گپٹل، ایڈم ملنے، مچل مک کلینگن، کولن منرو، ناتھن مک کولم، ہنری نکولس، لیوک رونچی، مچل سینٹنر، ایش سودی، ٹیم ساؤتھی اور روس ٹیلر،نیوزی لینڈ ٹیم پاکستان، آسٹریلیا، ہندوستان اور کوالیفائر ٹیم کے ساتھ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے گروپ 2 میں شامل ہے، جہاں اس کا پہلا میچ ناگپور میں 13 مارچ کو میزبان ہندوستان سے ہوگا۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ 23 مارچ کو چندی گڑھ میں کھیلا جائے گا.ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 8 مارچ سے 4 اپریل تک ہندوستان میں کھیلا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…