کراچی(نیوز ڈیسک)نیوزی لینڈ کیخلاف شکست پر کرکٹ کے بادشاہ جاوید میانداد کھلاڑیوں اورٹیم انتظامیہ پر برس پڑے، کہتے ہیں بلے باز صرف آنکھیں بند کرکے شارٹ کھیلتے ہیں۔ خراب کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو بنا ڈرے ڈراپ کیا جائے۔پاک نیوزی لینڈ میچ پرتبصرہ کرتے ہوئے کرکٹ کے بادشاہ کا کہنا تھا کہ بیٹنگ لائن کی ناکامی پرانا مسئلہ ہے کھلاڑیوں کو پتہ ہی نہیں ہوتا کہ کب گیند روکنی ہے۔ بلے باز غیرذمہ دارانہ شارٹس کھیل کر وکٹیں گنواتے ہیں۔جاوید میانداد نے خراب کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو بار بار مواقع دینے پر ٹیم انتظامیہ اورسلیکشن کمیٹی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ جاوید میانداد نے مزید کہا کہ ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سرپر ہے، کھلاڑیوں کو سخت محنت کرکے تینوں شعبوں میں بہتری لانا ہوگی۔ ۔