لاہور(نیوز ڈیسک)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اورنج ٹرین منصوبے کے خلاف احتجاج کا اعلان کردیا ، آئندہ ہفتے لاہورمیں ہونے والے احتجاج میں شرکت کریں گے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ وہ آئندہ ہفتے لاہور میں اورنج ٹرین منصوبے کے خلاف احتجاج کرنے والوں کے ساتھ جائیں گے۔ اورنج ٹرین منصوبہ کمیشن کھانے کا منصوبہ ہے۔ انہوں نے کہا منصوبے سے متاثر ہونے والی کچی آبادیوں کے مکینوں کے ساتھ مل کر احتجاج کیا جائے گا۔ اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے ایک وزیر کا گھر بچانے کے لیے روٹ میں تبدیلی کی اور کچی آبادی کے غریب مکینوں کو تباہ کر دیا۔