بدھ‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2026 

داعش نے برطانیہ پر پیرس سے بھی زیادہ شدید اور بڑے حملے کی دھمکی دیدی

datetime 1  فروری‬‮  2016 |

لندن(نیوز ڈیسک) جنگجو تنظیم داعش کا کہنا ہے کہ برطانیہ اس کے جنجگوؤں کے قتل کے ساتھ مسلمانوں پرجنگ مسلط کرنے پربھی ملوث ہے لہٰذا اس پر پیرس سے بھی بڑا حملہ کیا جائے گا۔عربی اخبار النبا کے مطابق داعش نے کہا ہے کہ برطانیہ کو پیرس سے بھی بڑے حملے کے لیے تیار ہوجانا چاہیے جس میں 130 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اپنے بیان میں داعش نے برطانوی شدت پسند محمد اموازی عرف جہادی جان کو بھی سراہا جو امریکی ڈرون حملے میں مارا گیا تھا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ جہادی جون کے الفاظ نہیں مریں گے اورخلافت کے سپاہیوں نے پیرس میں جو قربانیاں دی ہیں وہ رائیگاں نہیں جائیں گی۔داعش کے مطابق یہ حملہ اتنا شدید ہوگا کہ اس سے بچوں کے سرکے بال سفید ہوجائیں گے۔ اس سے ایک ہفتہ قبل داعش نے پیرس پر حملہ کرنے والے 9 جنگجوؤں کی ویڈیو بھی جاری کی تھی جس میں گروہ کا سرغنہ عبدالحامد ابوعود بھی دیکھا جاسکتا ہے۔برطانوی اخبار سنڈے ٹائمز نے کہا ہے کہ داعش لندن میں بکنگھم پیلس اور نیشنل آرٹ گیلری پر حملہ کرسکتے ہیں، جس کے بعد پیلس کے ترجمان نے کہا ہے کہ محل کی حفاظت کا پورے طریقے سے خیال رکھا جارہا ہے۔ اخبار کے مطابق گیلری پر حملہ اس لیے کیا جاسکتا ہے کہ وہ ایک نرم ہدف ہے جہاں سیکیورٹی انتی سخت نہیں ہوتی اور یہ گروپ وہاں حملہ کرکے کم وقت میں بہت سے لوگوں کی جان لے سکتا ہے۔ گیلری کے ترجمان نے کہا ہے کہ گیلری کی سیکیورٹی کو معمول کے تحت دیکھا جارہا ہے اور پورے عمل کا بار بار جائزہ لیا جارہا ہے۔دوسری جانب لندن پولیس اور اسکاٹ لینڈ یارڈ نے کہا ہے کہ ہم عوام کو صرف خبردار کرنا چاہتے ہیں انہیں خوفزدہ نہیں ، یہ نئی دھمکی پورے برطانیہ کے لیینہ صرف خطرناک ہے بلکہ حملے کا امکان موجود ہے۔ پولیس ترجمان کا کہنا تھا برطانوی پولیس، انٹیلی جنس سروسز اور دیگر سیکیورٹی ادارے اس (ممکنہ) حملے کو ناکام بنانے کے لیے دن رات کام کررہے ہیں۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…