آکلینڈ(نیوزڈیسک) نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے اور ایک آخری ایک روزہ میچ میں شکست کے بعد پاکستان ایک روزہ میچوں کی سیریز تو ہار گیا تاہم تیسرے ایک روزہ میچ میں کرکٹ کی تاریخ کا نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا۔پاکستان ٹیم مینجمنٹ نے نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے میں چار لیفٹ آرم فاسٹ باو¿لر کھلا کر نیا ریکارڈ بنادیا ۔یہ کرکٹ کی تاریخ کا پہلا موقع تھا جب کسی ٹیم نے چار فرنٹ لائن لیفٹ آرم فاسٹ باو¿لر ایک میچ میں شامل کیےنیوزی لینڈ کے خلاف آکلینڈ میں کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میں پاکستان ٹیم کامیابی توحاصل نہ کرسکی لیکن میچ کی کی پہلی گیند پھینکے جانے سے قبل ہی ریکارڈ قائم بنا دیا۔ٹیم مینجمنٹ نے عماد وسیم اور انور علی کو نظر انداز کر کے چار لیفٹ آرم فاسٹ باو¿لرز کو فائنل الیون میں شامل کرکے ریکارڈ قائم کیا یہ کرکٹ ایک صدی سے بھی پرانی تاریخ میں پہلا موقع تھا جب کسی ٹیم میں چار لیفٹ آرم فاسٹ باو¿لر کو شامل کیا گیا ہو۔تاہم یہ چاروں فاسٹ باو¿لرز مل کر بھی میچ میں کوئی خاص تاثر قائم نہ کر سکے اور 32.4 اوورز میں چار وکٹیں ہی حاصل کرسکے۔