آکلینڈ(نیوزڈیسک)پاکستان اورنیوی لینڈکی ٹیموں کے مابین 3ون ڈے میچوں کی سیریزکا تیسرااورآخری میچ آج (اتوار ) 31جنوری کوآکلینڈمیں کھیلاجائے گا۔فاسٹ بولر محمد عامر فٹ ہوگئے اور نیوزی لینڈ کیخلاف آخری ون ڈے میں شرکت کریں گے جبکہ شعیب ملک کی شرکت مشکوک ہے۔ وہ پہلے ون ڈے سے پہلے قبل ٹریننگ کے دوران انجری کا شکار ہو گئے تھے جس کی وجہ سے دوسرے ون ڈے سے پہلے شعیب ملک کا فٹنس ٹیسٹ لیا جائے گااور اگر فٹ ہوئے تو ٹیم کا حصہ بنالیا جائے گا۔ آکلینڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہرعلی کا کہنا ہے کہ ٹیم کا مورال بلند ہے اور نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرا ون ڈے جیت کر سیریز برابر کرنے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کے بولرز حریف بلے بازوں پر قابو پانے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں، کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے اور نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرا ون ڈے جیت کر سیریز برابر کرنے کی کوشش کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ آل رانڈر شعیب ملک پہلے میچ میں انجری کی وجہ سے نہیں کھیل پائے تھے، تیسرے میچ میں ان کی شرکت کا فیصلہ فٹنس دیکھ کر کریں گے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ٹی ٹوئنٹی جیتا تھا، ون ڈے بھی جیت سکتے ہیں۔ دوسری جانب شعیب ملک کا کہنا ہے کہ مکمل فٹ ہوں اور تیسرے میچ میں شرکت کروں گا۔