پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی : پہلی بڑی ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان

datetime 30  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انٹیگا(نیوزڈیسک) ویسٹ انڈیز نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لیے باقاعدہ اسکواڈ کا اعلان کردیا ، ڈیرن سیمی ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ باؤلنگ پر پابندی کے شکار سنیل نرائن کو بھی 15 رکنی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ہندوستان جانے والی دنیا کی نمبر ایک ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں شامل 11 کھلاڑی ایسے ہیں جو چار سال قبل سری لنکا میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی جیتنے والی ٹیم کا حصہ تھے۔ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے سنیل نرائن کو پابندی کے باوجود ٹیم میں شامل کرکے حیران کن فیصلہ کیا ہے۔27 سالہ سنیل نرائن کو گزشتہ برس نومبر میں سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں مشکوک باؤلنگ ایکشن کی نشاندہی پر آئی سی سی نے بین الاقوامی مقابلوں میں باؤلنگ سے معطل کردیا تھا۔سنیل نرائن کو گزشتہ سال ون ڈے ورلڈکپ کے لیے بھی ابتدائی طورپر ٹیم میں شامل کیا گیا تھا تاہم انھیں ایکشن کی درستی کی خاطر ٹیم سے ان کا نام واپس لیا گیا تھا۔ویسٹ انڈیز کا ورلڈ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ 22 فروری سے 6 مارچ تک تربیتی کیمپ کے لیے متحدہ عرب امارات میں جمع ہوگا جہاں سے 7 مارچ کو ہندوستان روانہ ہوگا۔ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے پہلے گروپ میں ویسٹ انڈیز کے ساتھ انگلینڈ، جنوبی افریقہ، سری لنکا اور ایک کوالیفائر ٹیم شامل ہوگی۔اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کے نام یہ ہیں۔ڈیرن سیمی(کپتان)، سیموئیل بدری، کرس گیل، سلیمان بین، ڈیرن براوو، ڈیون براوو، آندرے فلیچر، جیسن ہولڈر، سنیل نرائن، کیرون پولارڈ، دنیشن رام دین، آندرے رسل، مارلن سیموئلز، لینڈل سمنز اور جیروم ٹیلرورلڈ ٹی ٹوئنٹی 8 مارچ سے 3 اپریل تک ہندوستان میں کھیلا جائے گا.



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…