پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ورلڈ ٹی 20 میں فیلڈ امپائرز ہیلمٹ استعمال کریں گے، آئی سی سی

datetime 30  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(نیوز ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈ ٹی 20 میں فیلڈ امپائرز کو ہیلمٹ فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ فیصلہ حال ہی میں دو امپائرز کے زخمی ہونے کے بعدکیا گیاہے۔ آئی سی سی نے بھارت میں8 مارچ سے شروع ہونے والے ورلڈ ٹی 20 کے فیلڈ امپائرز کو ہیلمٹ فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ فیصلہ حالیہ دومیچز میں امپائرز کے زخمی ہوکر اسپتال جانے کے بعد کیا گیا۔ دسمبر میں بھارت کی رانجی ٹرافی میچ میں آسٹریلوی امپائر جان وارڈ کے سرپر گیند لگی جس کے باعث وہ زخمی ہوگئے تھے، جبکہ رواں ماہ کینبرا میں آسٹریلیا اوربھارت کے درمیان کھیلے جانے والے ون ڈے میچ کے دوران انگلش امپائرکیٹل بروکی بھی تھوڑی پر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے تھے۔ کیٹل برو کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ موجودہ دور میں کرکٹرز کی فٹنس اور قوت میں غیر معمولی اضافہ ہواہے، جبکہ بیٹ بھی زیادہ بہتر ہیں۔ بیٹسمین ون ڈے اور ٹی 20 میں زیادہ زوردار ہٹیں لگاتے ہیں۔ آسٹریلوی امپائر گیرارڈ ابوڈ نے بگ بیش لیگ کے دوران ہیلمٹ پہننا شروع کردیا ہے، جبکہ آئی سی سی آفیشلز کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کی طرح فیلڈ امپائرز کی حفاظت بھی بہت ضروری ہے۔ اس لئے بھارت میں ہونے والے ورلڈ ٹوئنٹی ٹوئنٹی میں فیلڈ امپائرز کو ہیلمٹ فراہم کئے جائیں گے۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…