پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

قومی ٹیم کی ناکامی کی اصل وجہ،وقار یونس کے صبر کا پیمانہ لبریز،اندر کی کہانی باہر لے آئے

datetime 30  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور/آکلینڈ(نیوزڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے کھلاڑیوں کے عدم تعاون پر سخت برہمی کاا ظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھلاڑی مینجمنٹ کے ساتھ نہیں کر ناچاہتے ہیں تو ہم عہدہ چھوڑ دیتے ہیں ¾ کرکٹرز ملک کے بجائے صرف اسکواڈ میں اپنی جگہ پکی کرنے کیلئے کھیل رہے ہیںمیڈیا رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف مایوس کار کر دگی کے باعث مینجمنٹ پر دباﺅ بڑھنے لگا ہے ذرائع کے مطابق ایک میٹنگ کے دور ان ہیڈ کوچ وقار یونس کھلاڑیوں پر برس پڑے اور کہاکہ کھلاڑی کسی قسم کا تعاون نہیں کرتے ہیں اگر وہ موجودہ مینجمنٹ کے ساتھ کام نہیں کر ناچاہتے ہیں تو ہم گھر بیٹھ جاتے ہیں ذرائع کے مطابق وقار یونس کا کہنا ہے کہ کرکٹرز ملک کے بجائے صرف اسکواڈ میں اپنی جگہ پکی کرنے کیلئے کھیل رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق کھلاڑیوں نے بھی تصدیق کی کہ پاکستانی کیمپ میں خوشگوار فضا موجود نہیں،ایک کرکٹر نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کی شکست نے پلیئرز اور مینجمنٹ دونوںکو دلبرداشتہ کیا، ایک اچھا آغاز ملنے کے بعد ٹیم کارکردگی کا تسلسل برقرار نہیں رکھ پائی۔دریں اثناء قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے استعفیٰ دینے سے متعلق خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے اس قسم کی تمام خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا ۔وقار یونس کا کہنا تھا کہ میں نے استعفیٰ دینے سے متعلق سوچا اور نہ ہی ایسا کوئی بیان دیا لیکن افسوس کی بات ہے کہ میڈیا میں میرے استعفیٰ سے متعلق بے بنیاد خبریں چلا دی گئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ بات ٹھیک ہے کہ ہم نیوزی لینڈ میں اس طرح پرفارم نہیں کر سکے جس طرح کرنا چاہیے تھا لیکن اس وقت قومی ٹیم تبدیلی کے مرحلے سے گزر رہی ہے اور ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ بھی سر پر ہے اسلئے استعفیٰ دینے سے متعلق سوچ بھی نہیں سکتا۔واضح رہے کہ میڈیا میں اس قسم کی خبریں زیر گردش ہیں کہ وقار یونس اور معاون اسٹاف میں شامل مشتاق احمد اورگرانٹ فلاوربیٹنگ و بولنگ میں پلان کا میدان میں عمل درآمد نہ کرنے پر کھلاڑیوں سے خوش نہیں ہیں جبکہ ہیڈ کوچ نے ٹیم میٹنگ میں یہاں تک کہہ دیا کہ اگر کھلاڑی موجودہ مینجمنٹ کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتے تو ہم اپنے عہدے چھوڑنے کے لیے تیار ہیں۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…