کراچی (نیوز ڈیسک)پاکستانی فلم’’ ہو من جہاں‘‘ گزشتہ دو ہفتے میں 14 کروڑ روپے کما کر پاکستان کی پانچویں سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم بن گئی۔ڈائریکٹر عاصم رضا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ہو من جہاں باکس آفس پر کامیابیکے جھنڈے گاڑرہی ہے اوراپنی ریلیزکے چوتھے ہفتے میں کل 14 کروڑ روپے کما کراس نے باکس آفس پر پاکستان کی سب سے زیادہ منافع کمانے والی فلموں میں جگہ بنا لی ہے۔ہو مان جہاں کا بزنس دیکھتے ہوئے یہ بعد بھی ذہن میں رکھنی چاہئے کہ اس فلم کے ساتھ ہی بھارت کو دو بڑی فلمیں وزیراورایئرلفٹ بھی ریلیز کی گئی ہیں جنہیں ہو من جہاں پاکستانی سینماگھروں میں ٹف ٹائم دے رہی ہے۔فلم کی کاسٹ میں ماہرہ خان، عدیل حسین، شہریارمنور اور سونیا جہاں مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔فلم کے پلاٹ اور موسیقی کو جہاں فلم بینوں نے سراہا وہیں بھارتی فلم ساز مہیش بھٹ اور پوجا بھٹ نے بھی اس کی تعریف کی ہے۔