پیر‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

مجھے اب پاپولر ایوارڈ شوز پر یقین نہیں آتا,رشی کپور

datetime 29  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (نیوز ڈیسک) بالی ووڈ کے معروف اداکار رشی کپور اداکاری کے علاوہ ٹوئٹر پر اپنی بے باک ٹوئیٹس کی وجہ سے بھی جانے جاتے ہیں، حال ہی وہ اداکارہ پرینیتی چوپڑا کو وزن کم کرنے کے بعد ایوارڈ ملنے پر بھی تنقید کرتے نظر آئے۔گزشتہ سال منعقد ہونے والے اسٹار ڈسٹ ایوارڈ میں پرینیتی چوپڑا کو’’اسٹائل آئیکون آف دی ائیر‘‘ کے ایوارڈ سے نوازا گیا تھا تاہم رشی کا ماننا ہے کہ انہیں یہ ایوارڈ صرف وزن کم کرنے پر دیا گیا۔ رشی کپور کا ایک انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ مجھے یقین نہیں آتا کہ اسٹار ڈسٹ ایوارڈ نے پرینیتی کو وزن کم کرنے پر ایوارڈ دیا۔ کیا مجھے وزن بڑھانے پر ایوارڈ دیا جائے گا۔رشی نے ایوارڈ شو پر بھی تنقید کی اور کہا ’مجھے اب پاپولر ایوارڈ شوز پر یقین نہیں آتا، ان کی حالت پہلے سے زیادہ خراب ہے، میں ان ایوارڈز کو اپنے دروازے کی چٹائی کی طرح رکھتا ہوں۔رشی کا مزید کہنا تھا کہ ’اگر سب کو خوش کرنا ہے تو پھر ایوارڈ کا مطلب کیا ہوا؟ ان ایوارڈز نے فلم ایوارڈ کا حال برا کر دیا ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ گزشتہ سال 8 جنوری کو منعقد ہونے والے اسکرین ایوارڈز میں رشی کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا تھا جس کے بعد اداکار نے ٹوئٹر پر سب کا شکریہ ادا کیا تھا۔لیکن پرینیتی کے حوالے سے دیا گیا ان کا حالیہ بیان اپنی ہی بات کے بالکل برعکس معلوم ہوتا ہے



کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…