منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

امر یکہ پاکستان کے فوجی حکام کیساتھ مل کرکام کررہا ہے، جنرل جان نکلسن

datetime 29  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)افغانستان میں امریکی اتحادی افواج کے نامزد کمانڈر لیفٹننٹ جنرل جان نکلسن کہتے ہیں خطے میں امن کے لیے امریکا پاکستان کے فوجی حکام کیساتھ مل کرکام کررہا ہے۔افغانستان میں اتحادی فوج کے کمانڈر کی نامزدگی کے بعد لیفٹیننٹ جنرل جان مک نکلسن امریکی سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے۔ اْنہوں نے افغانستان میں فوجی آپریشنز اور فوج کے انخلا سے متعلق صدر اوباما کے منصوبے کے بارے میں کمیٹی کو آگاہ کیا۔ اْن کا کہنا تھا اتحادی افواج پاکستان کے فوجی حکام کیساتھ مل کرکام کررہی ہے۔ طالبان تاریخی طورپرپاکستان کے مغربی علاقوں میں پناہ لیتے رہے ہیں۔ اور یہ علا قہ حقانی نیٹ ورک سمیت دیگردہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ رہا۔ انہوں نے کمیٹی کو بتایا کہ افغان سیکیورٹی فورسزکی صلاحیتوں میں بہتری کی ضرورت ہے۔کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر جان مک کین نے کہا افغانستان میں تعینات امریکی فوج کی تعداد کم کرنے کے منصوبے سے القاعدہ اور داعش کے خلاف افغان فورسز کی کوششوں کو نقصان پہنچے گا، اس لیے امریکی فوج کا فوری انخلا روکنا ہو گا۔ جس پر لیفٹیننٹ جنرل جان نکلسن کا کہنا تھا وہ افغانستان میں طویل عرصے تک امریکی افواج تعینات رکھنے سے متعلق جنرل جان کیمبل کے منصوبے سے متفق ہیں۔لیکن اگلے سال جنوری تک امریکی فوجیوں کی تعداد کم کرکے ساڑھے پانچ ہزار تک لانے کے لیے چند ماہ میں کام شرو ع کردیا جائے گا۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…