لاہور(نیوزڈیسک) ساؤتھ ایشین گیمز کیلیے پاکستانی ویمنز باسکٹ بال ٹیم میں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی کی بیٹی کو بھی شامل کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق بھارت میں 5 فروری سے شیڈول ساف گیمز کے لیے قومی ویمنز باسکٹ بال ٹیم کا انتخاب کرلیا گیا، فیڈریشن نے ایک ماہ تک کیمپ جاری رہنے والے کیمپ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ ٹرائلز کے ذریعے لیا اوربعدازاں 12 رکنی ٹیم منتخب کی۔ جس میں باصلاحیت نتاشہ نثار علی بھی شامل ہیں جو وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان کی صاحبزادی ہیں، اس کے علاوہ پاکستان کی مایہ ناز فٹبالر حاجرہ خان کوبھی رکھا گیا ہے، ٹیم کی قیادت کی ذمہ داری ثنا محمود کوسونپی گئی ہے۔واضح رہے کہ قومی ویمنزباسکٹ بال ٹیم 20 سال بعد کسی بھی انٹرنیشنل ایونٹ میں شرکت کریگی، اس سے قبل پاکستانی ٹیم نے 1995میں پہلی اور آخری بار اسلامک گیمز میں حصہ لیا تھا، اعلان کردہ 12 رکنی اسکواڈ میں ثنامحمود (کپتان)، ماہ روخان، کائنات ظفر، پامیلا، سحرش، حاجرہ خان ، سمیعہ، وجیہہ، نتاشہ نثار علی، معصومہ، زارا اور امینہ کو رکھا گیا ہے۔پاکستانی کھلاڑی پہلے انٹرنیشنل ایونٹ میں تاریخ رقم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، ٹیم کی کپتان ثنامحمود کا کہنا ہے کہ میزبان بھارتی ٹیم کے سا تھ سخت مقابلے کی امید ہے تاکہ ہم نے جس انداز سے تیاری کی ہے امید ہے کہ اسے بھی زیر کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔
انھوں نے کہا کہ وہ کیمپ میں اسپورٹس بورڈ کی جانب سے فراہم کردہ سہولیات سے مطمئن ہیں، کھلاڑیوں نے بھی سخت محنت کی ہے۔ دوسری طرف حاجرہ خان نے کہا کہ ان کی خواہش تھی کہ وہ فٹبال کے بعد باسکٹ بال میں بھی انٹرنیشنل سطح پر ملک کی نمائندگی کریں، ٹیم میں شامل ہونے پر انتہائی خوشی محسوس ہو رہی ہے، فٹبال کی طرح باسکٹ بال میں بھی پاکستان کے لیے بڑے کارنامے سرانجام دینے کی کوشش کروں گی۔
ساف گیمز؛ قومی ویمنز باسکٹ بال ٹیم میں وزیرداخلہ کی بیٹی بھی شامل
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
لائیو پروگرام کے دوران مداخلت، احسن اقبال نے وضاحت پیش کردی
-
چینی کی نئی سرکاری قیمت مقررکردی گئی، نوٹیفکیشن جاری
-
مسلم لیگ (ن)کے اہم رہنما نےپیپلزپارٹی میں شمو لیت کا اعلان کر دیا
-
اقرار الحسن کو تینوں بیویوں کے ساتھ ڈنر کرنا مہنگا پڑگیا
-
چینی ساختہ خالص دوا پاکستان میں فروخت کی منظوری مل گئی
-
لیبیا کے آرمی چیف کا طیارہ کیوں تباہ ہوا؟ آخری پیغام سمیت اہم تفصیلات سامنے آگئیں
-
بند کرو اسے، بند کرو، وسیم بادامی کے شو کے دوران کسی نے زبردستی احسن اقبال کی ویڈیو کال بند کروا دی
-
سی سی ڈی نے 3بیٹے، داماد اور بھائی کو جعلی مقابلے میں قتل کردیا، خاتون عدالت پہنچ گئی
-
سعودی عرب میں پاکستانی ورکرز کی تنخواہ اور اوورٹائم سے متعلق بڑی پیش رفت
-
مسجد حرام کی بلند منزل سے کودنے والے شخص کوبچانے والا اہلکارزخمی
-
خیبر پختونخوا کے 4 اضلاع میں معدنیات کے نکالنے کر پابندی عائد
-
انڈونیشیا میں فحش اداکارہ کو گرفتار کرکے ملک بدر کردیا گیا؛ 10 سالہ سفری پابندی
-
برطانیہ میں شہزاد اکبر پر قاتلانہ حملہ، ناک اور جبڑا فریکچر، ہسپتال منتقل
-
سکولز اساتذہ کیلئے خوشخبری وزیراعلیٰ کا بڑا اعلان















































