منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

”ارتھ ٹو“ میں شبانہ اعظمی کے کردار کو نبھانا مشکل کام ہے، عظمیٰ حسن

datetime 28  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) معروف اداکارہ وماڈل عظمیٰ حسن نے کہا ہے کہ اپنے کیرئیر کی پہلی فلم میں شان جیسے وراسٹائل اداکار ، ہدایتکار اور شاندارانسان کے ساتھ کام کرنا اعزازکی بات ہے۔ شان سے ایکٹنگ ہی نہیں بلکہ ڈائریکشن کی تربیت بھی حاصل کررہی ہوں۔فلم میں شبانہ اعظمی کے کردار کو نبھانا بہت مشکل ٹاسک ہے۔ ان خیالات کا اظہار عظمیٰ حسن نے گزشتہ روز ”ایکسپریس“ کوخصوصی انٹرویودیتے ہوئے کہا کہ میرا تعلق ٹی وی اورتھیٹر سے ہے۔ میں نے ٹی وی اورتھیٹر پر بہت کام کیا اورکبھی سوچا بھی نہ تھا کہ کبھی فلم میں کام کرونگی، یہی نہیں یہ بھی کبھی خیال نہیں آیا تھا کہ ایک دن مجھے سپراسٹارشان کے ساتھ کام کرنے کاموقع ملے گا۔ یہ میری خوش قسمتی ہے کہ میں ”ارتھ ٹو“ میں ایک اہم کردارادا کررہی ہوں۔فلم کی شوٹنگ کے دوران بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ، کیونکہ فلم اورٹی وی، تھیٹرمیں خاصا فرق ہے۔ شان نے بڑی رہنمائی کی اورمیں اچھا کام کرپارہی ہوں۔میں اپنے کیرئیرمیں بہت کچھ کرنا چاہتی ہوں۔ ٹی وی، تھیٹراورفلم کے شعبوں میں کام کرتی رہوں گی اوراس کے علاوہ تکنیکی شعبوں میں بھی قسمت آزماو¿نگی۔ اس کی بڑی وجہ شان ہی ہیں جن کے کام کرنے کے اندازنے مجھے بہت متاثرکیا ہے۔ ان کودیکھ کرمجھے یوں محسوس ہوتا ہے کہ اس شعبے سے وابستہ ایک فنکارکوتمام تکنیکی کام بھی آنے چاہئیں، تاکہ وہ بہترانداز سے اپنا کام مکمل کرسکے۔ایک سوال کے جواب میں عظمیٰ حسن نے بتایا کہ میں انڈیا میں تھیٹرمیں پرفارم کرچکی ہوں۔ جہاں تک بات بالی ووڈ فلموں میں کام کرنے کی ہے تو ضرورکام کرونگی ، لیکن ایسا کوئی کام نہیں کرونگی جس سے میرے وطن کی بدنامی ہو۔ کیونکہ مجھے پاکستانی ہونے پرفخر ہے اورمیرے لیے سب سے پہلا اپنا وطن ہے۔ انھوں نے کہا کہ مجھے کمرشل سینما میں کوئی دلچسپی نہیں۔ میں بالی وڈ کے وراسٹائل اداکارنصیرالدین شاہ، اوم پوری، شبانہ اعظمی اورودیا بالن کی طرح اپنی ایک منفرد پہچان بنانا چاہتی ہوں



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…