منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بھارت کی مشرقی ریاست جھارکھنڈ میں ماﺅ باغیوں کے حملے میں 7 پولیس اہلکار ہلاک

datetime 28  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دلی(نیوز ڈیسک) بھارت کی مشرقی ریاست جھارکھنڈ میں ماﺅ باغیوں کے حملے میں 7 پولیس اہلکار ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست جھارکھنڈ کے پالامو ضلع میں پولیس اہلکاروں سے بھری گاڑی زمین میں نصب دھماکہ خیزمواد کے پھٹنے کے نتیجے میں 7 اہلکار ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے، دھماکے کے بعد فائرنگ بھی سنی گئی جب کہ حملے کی اطلاع کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جب کہ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں کئی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔پولیس کالا پہاڑکے علاقے میں ماو¿ باغیوں کے خلاف آپریشن کے بعد واپس حسین آباد آرہی تھی تاہم حملے میں حسین آباد تھانے کے انچارچ راجیش پراساد رجک محفوظ رہے جب کہ ہلاک ہونے والوں میں ایک ہیڈ کانسٹبل،4 کانسٹبل، ایک ڈرائیوراورچوکیدارشامل ہے۔واضح رہے کہ ماو¿ باغیوں کو کچلنے کے لئے حکومت کی جانب سے کافی عرصے سے آپریشن جاری ہے تاہم وہ وقفے وقفے سے پولیس کو نشانہ بناتے رہتے ہیں



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…