دبئی(نیوز ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے پاکستانی ایمپائر علیم ڈار کھلاڑی کے آوٹ ہونے پر اپنے بائیں ہاتھ کی انگلی کا استعمال کرتے ہیں اور جب ان سے پوچھا گیا تو انہوں نے انتہائی قابل تحسین جواب دے دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق علیم ڈار کا کہناہے کہ وہ رائٹ ہینڈڈ ہیں اور اپنا ہر کام اپنے سیدھے ہاتھ سے ہی کرتے ہیں لیکن وہ میچ کے دوران کھلاڑی کے آوٹ ہونے کے فیصلہ کا اشارہ اپنے بائیں ہاتھ کی انگلی سے اس لیے دیتے ہیں کیونکہ دائیں ہاتھ کی انگلی شہادت کی انگلی ہے اور وہ نہیں چاہتے کہ وہ اس انگلی سے کوئی غلط فیصلہ کریں ،اس لیے فیصلہ صحیح ہو یا غلط وہ اپنے بائیں ہاتھ کی انگلی استعمال کرتے ہیں۔