نیپیئر(نیوز ڈیسک)پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے ون ڈے میچ بارش کے باعث منسوخ کردیاگیاہے۔تفصیلات کے مطابق گرین شرٹس اور کیویز کے درمیان دوسرا ون ڈے صبح 6 بجے شروع ہونا تھا لیکن بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہوا اور میچ ایمپائرز نے بارش کے رکنے کا کافی دیر انتظار کیا لیکن بارش نہیں رکی جس کے باعث میچ کو منسوخ کر نے کافیصلہ کر لیا گیاہے۔میچ ایمپائرز نے گراونڈ کا پہلا جائزہ ساڑھے نو بجے لیا لیکن گراونڈ میں پانی کی وجہ سے مزید انتظار کرنے کافیصلہ کیا گیا اور ٹیم کی جانب سے دوسرا جائزہ ساڑھے دس بجے لیا گیاہے ،گراونڈ میں پانی ہونے اور ہلکی پھوار کی وجہ سے میچ کو منسوخ کر نے حتمی فیصلہ کر لیا گیاہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے نیپیئر میں بارش کی پیشنگوئی تھی جو کہ سچ ثابت ہوئی۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کو3ایک روزہ میچز کی سریز میں نیوزی لینڈ کو 1.0 کی برتری حاصل ہے