اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ٹیکنالوجی کی دنیا آئے دن جدید اور خو ب سے خوب تر موبائل فونز اپنے صارفین کو دیتی رہتی ہے ۔اور موبائل صارفین کی بات ہو ، سام سنگ گلیکسی کی بات نہ ہو،ایسا ہو ہی نہیں سکتا ،تو قارئین اب پیش خدمت ہے آپ کیلئے سام سنگ S7 ۔
سام سنگ کے نئے ماڈل گلیکسی S7 کا بیتابی سے انتظار کرنیوالوں کیلئے حال ہی میں انٹرنیٹ پر لیک ہونیوالی معلومات اور تصاویر کی صورت میں بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے۔ ایک اخبار کے مطابق ٹیکنالوجی سے جڑی خبروں کا انکشاف کرنے کیلئے شہرت رکھنے والے ماہر ایوین بلاس نے انکشاف کیا ہے کہ گلیکسی S7،11 مارچ کو فروخت کیلئے دستیاب ہو گا۔ اگرچہ اس دعوے کی تاحال تصدیق نہیں ہوسکی، لیکن ایوین بلاس نئی ٹیکنالوجی کے منظر عام پر آنے سے قبل ہی اس کے بارے میں درست انکشافات کرنے کی شہرت رکھتے ہیں۔ ٹیکنالوجی ماہرین کا کہناہے کہ سام سنگ کی طرف سے اگلے ماہ موبائل ورلڈ کانگرس میں گلیکسی S7 کو متعارف کروا دیا جائے گا، اور اس تناظرمیں دیکھا جائے تو 11 مارچ کی تاریخ کے بارے میں کیا گیا دعوی ٰ بالکل درست نظر آتا
ہے۔
نئے ماڈل کے بارے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس میں سیاہ رنگ کی چیسز استعمال کی گئی ہے اور اس کا مین کیمرہ 12 میگاپکسل کا ہے۔ اس کیمرے کو کم روشنی میں بہترین تصاویر بنانے کی خصوصی خوبیوں سے لیس کیا گیا ہے، جبکہ حرکت کرتی اشیاء کی تصاویر بنانے کے لئے بھی اس میں خصوصی فیچرز شامل کئے گئے ہیں۔ یہ فون گرد اور پانی کے خلاف مزاحمت رکھتا ہے، اور اس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ بھی متعارف کروا دیا گیا ہے۔ وائرلیس چارجنگ کی منفرد سہولت سے مزین یہ فون سیاہ، سفید، سلور اور سنہرے رنگوں میں دستیاب ہو گاجسے صارفین اپنی اپنی پسند کے مطابق خرید سکیں گے۔
سام سنگ کے شائقین کیلئے خوشخبری، تصاویر اور نئے فیچرز کی معلومات ،سب جانئے اس خبر میں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
رابی پیرزادہ نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں، خوبصورت تصاویر وائرل
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
برسوں سے ملحد تھا، اب خدا پر یقین آگیا؛ ایلون مسک کا بڑا بیان
-
اب پاکستان فرسٹ نہیں سیکیورٹی فرسٹ ہوگا، اہم میٹنگ میں بڑے فیصلے کرلیے گئے
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف


















































