جمعہ‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2026 

5سال بعد واپسی ، پہلے ہی ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں محمد آصف پر جرمانہ

datetime 27  جنوری‬‮  2016 |

حیدر آباد(نیوز ڈیسک)پانچ سالہ پابندی کی سزا مکمل ہوئے زیادہ عرصہ ہوا نہیں کہ محمد آصف پر پہلے ہی ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں جرمانہ بھی عائد کر دیا گیا۔اسپاٹ فکسنگ کے جرم میں 5سال تک کرکٹ سے باہر رہنے والے فاسٹ بولر محمد آصف کی ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی نیشنل ون ڈے ٹورنامنٹ میں ہوئی لیکن پہلے ہی ایونٹ میں انہیں امپائر کے فیصلے پر اعتراض کرنے کی وجہ سے میچ فیس کا 50فیصد جرمانہ کر دیا گیا۔نیاز اسٹیڈیم حیدر آباد میں واپڈا کی نمائندگی کرتے ہوئے کے آر ایل کے بیٹسمین کےخلاف آصف نے اپیل کی ،جسے امپائر نے رد کر دیا،لیکن آصف کے جارحانہ رویہ کی شکایت ریفری سے کی،جس نے لیول ٹو کے تحت کارروائی کرتے ہوئے آصف پر ساڑھے 3ہزار روپے جرمانہ کر دیا۔ذرائع کے مطابق سہیل تنویر پر بھی امپائر کے فیصلے پر اعتراض کی وجہ سے جرمانہ کیا گیا ہے۔دوسری جانب چیف سلیکٹر ہارون رشید کہتے ہیں کہ سلمان بٹ اور آصف کا پابندی اٹھنے کے بعد پہلا ٹورنامنٹ ہے،ان کی کارکردگی پر نظر ہے،لیکن صرف اس ایک ٹورنامنٹ کی کارکردگی پر انہیں قومی ٹیم میں جگہ نہیں مل سکتی۔ ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…