ویلنگٹن(نیوز ڈیسک)نیوزی لینڈ کرکٹ حکام نے محمد عامر کے خلاف ہونے والی ہوٹنگ کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔ نیوزی لینڈ میڈیا کے مطابق کیوی کرکٹ بورڈ کے سی ای او ڈیوڈ وائٹ نے دوسرے ٹی ٹونٹی کے دوران 23 سالہ پاکستانی فاسٹ باولر محمد عامر پر ہونے والے طنزیہ حملوں کو کرکٹ سپرٹ کے منافی قراردیا۔ انہوں نے کہا گراؤنڈ انتظامیہ کی جانب سے عامر کے اوور کے دوران پیسوں کے موضوع پرمبنی گانا چلانا قابل مذمت ہے جب کہ شائقین کا فاسٹ بالر پرجملے کسنا بھی درست نہیں ہے۔ تمام واقعات سے افسوس ہوا جن کی تحقیقات ضرور کروائیں گے۔