کراچی (نیوز ڈیسک) جیو کی سپرہٹ فلم رام چند پاکستانی، کی ہیروئین اور بھارتی فلموں کی نام ور اداکارہ نندیتا داس اور بالی وڈ کے معروف اداکار انوپم کھیر، آئندہ ماہ کراچی پہنچیں گے۔ وہ اپنے دورئہ پاکستان کے دوران، عالمی شہرت یافتہ سماجی رہنما عبدالستار ایدھی سے بھی ملاقات کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی فلموں کی معروف اداکارہ نندیتا داس اور انوپم کھیر 4فروری کو تین روزہ دورے پر کراچی پہنچ رہے ہیں۔ دنوں فن کار اس سے قبل بھی کراچی آچکے ہیں۔ اس سلسلے میں نندیتا داس کا کہنا ہے کہ میں نے جیو کی فلم میںکام کرکے بہت انجوائے کیا تھا، شوٹنگز کے دن آج بھی مجھے اچھی طرح یاد ہے، میں تھر کی سرزمین کو کیسے فراموش کرسکتی ہوں، جہاں ہم نے فلم ’’رام چند پاکستانی‘‘ کی شوٹنگ کی تھی۔ کراچی والوں نے مجھے بہت محبتوں سے نوازا تھا، ایک مرتبہ پھر کراچی لٹریچر فیسٹیول میں محبتیں سمیٹنے آرہی ہوں۔ اداکار انوپم کھیر کا کہنا ہے کہ میں ائرپورٹ سے سیدھا عبدالستار ایدھی سے ملنے جائوں گا اور ان کی طبیعت معلوم کروں گا۔
نندیتا داس اور انوپم کھیر 4فروری کو کراچی پہنچیں گے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ووزی ناں (Vozinha)
-
عامر خان کی اہلیہ گوری سپراٹ کتنے اثاثوں کی مالک ہیں؟
-
سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
-
دورانِ سروس وفات پانے والے ملازمین کے بچوں کے لیے بڑا فیصلہ
-
غیر ملکی خواتین سے اجتماعی زیادتی، 3 ملزمان کا ڈی این اے میچ کر گیا
-
23 سال سے مجھے ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، کرسٹیانو رونالڈو
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی، بیٹریاں اور انورٹرز بھی سستے ہوگئے
-
سعودی عرب جانے والے افراد کیلئے خوشخبری
-
تیل کی قیمت میں 26 سالوں میں سب سے بڑی کمی
-
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں مزید گر گئیں
-
بچوں کے لیے نادرا جووینائل کارڈ بنوانے کا آسان طریقہ کار جانیے
-
تمھارے لیے کماتا ہوں، میری خواہش پوری کرو؛ بہو نے ناجائز مطالبے پر سسر کوہلاک کردیا
-
ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی، نیا مون سون سسٹم آج سے فعال، کئی علاقوں میں الرٹ جاری
-
پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں گرنے لگیں



















































