ہفتہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2026 

نوبال  بوائے عامر کی ’’وائیڈز‘‘ پر خدشات مسترد

datetime 27  جنوری‬‮  2016 |

لاہور(نیوزڈیسک) چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے ’’نوبال‘‘ بوائے محمد عامر کی ’’وائیڈز‘‘ پر خدشات مسترد کردیئے، ان کا کہنا ہے کہ بعض اوقات ایسی گیندیں ہو جاتی ہیں، بورڈ پیسر کی بھرپور سپورٹ کررہا ہے، ڈریسنگ روم میں انھیں قابل قبول بنانے کا عمل بھی بہتر انداز میں آگے بڑھنے لگا۔ تفصیلات کے مطابق اسپاٹ فکسنگ کیس میں دانستہ نوبال کرنے پر5سالہ پابندی کی سزا کاٹنے والے محمد عامر انٹرنیشنل کرکٹ میں واپس تو آگئے لیکن ماضی کے منحوس سائے ابھی تک کسی نہ کسی انداز میں ان کا پیچھا کررہے ہیں، قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہرعلی اور محمد حفیظ نے پیسر کی شمولیت کیخلاف بغاوت کرنے کے بعد پی سی بی کے سامنے ہارمانی، واپسی کے بعد پہلے ٹی ٹوئنٹی میں عامر نے وائیڈ بال سے آغاز کیا، پیر کو ویلنگٹن میں ون ڈے میچ میں بھی ان کی پہلی گیند وکٹوں سے دور رہی،اسٹیڈیم میں بیٹھے ایک تماشائی نے طنز کیلیے ڈالر بھی لہرا دیے۔چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے ’’وائیڈز‘‘ کے حوالے سے تمام خدشات مسترد کردیئے، انھوں نے کہا کہ ایسی گیندیں ہوجاتی ہیں،پیسر نے بہت اچھی بولنگ کی،بورڈ انھیں مکمل طور پر سپورٹ کررہا ہے،وہ بھی ٹیم کے ساتھ ہم آہنگ ہوتے جا رہے ہیں، ڈریسنگ روم میں انھیں قابل قبول بنانے کا عمل بہتر انداز میں آگے بڑھنے لگا.

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…