اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

اداکاراؤں کا کیرئیرشادی کے بعد ختم نہیں ہوتا، ودیا بالن

datetime 27  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوزڈیسک) پروڈیوسر سدھارتھ رائے کپور سے شادی کرنے والی 38 سالہ اداکارہ ودیا بالن کا ماننا ہے کہ شادی اور عمر سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔یہ بات انھوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہی۔ودیا بالن کا کہنا تھا کہ ہم سب کے ارد گرد تبدیلی آتی ہے، خواتین کی زندگی 30 سال کے بعد ختم نہیں ہوتی، نہ ہی شادی اور بچے اس کی وجہ بنتے ہیں۔ پہلے سمجھا جاتا تھا کہ ایک اداکارہ کی بالی ووڈ میں زندگی کم دورانیے کی ہوتی ہے مگر اب ایسا کچھ نہیں۔ودیانے دوسری اداکاراؤں کا حوالہ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ عمر اب صرف نمبر بن کر رہ گئی ہے۔ کاجول آج بھی اسی طرح اداکاری کر رہی ہیں، ان کے بچے بھی ہیں۔ ایشوریا ایک بیٹی کی ماں ہیں اور کچھ سالوں کا وقفہ لینے کے بعد وہ پھر سے اداکاری کر رہی ہیں۔ اسی طرح بالی ووڈ میں کئی اداکارائیں ہیں جو شادی شدہ بھی ہیں اور اپنے کیرئیر کو بھی آگے بڑھا رہی ہیں، اور زیادہ تر اداکاراوں کی عمر 30 سال سے زائد ہے۔ودیا بالن نے مزید کہا کہ وہ خود کو خوش قسمت سمجھتی ہیں کہ انھیں ایسی فلموں میں کام کرنے کا موقع ملا اور وقت گزرنے کے ساتھ انھیں مزید فلموں میں کام کرنے کی پیشکش ہورہی ہے۔ واضح رہے کہ اداکارہ ان دنوں امیتابھ بچن کے ساتھ TE3N میں کام کر رہی ہیں۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…