بدھ‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2026 

سوناکشی فلم’’چمیلی کی شادی‘‘ کے سیکوئل میں مرکزی کردار ادا کریں گی

datetime 27  جنوری‬‮  2016 |

ممبئی(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ میں دبنگ گرل کے نام سے مشہور اداکارہ سوناکشی سنہا ماضی کی سپر ہٹ فلم’’چمیلی کی شادی‘‘ کے سیکوئل میں مرکزی کردار ادا کریں گی۔بالی ووڈ کی کامیڈی فلم’’چمیلی کی شادی‘‘ 1986 میں ریلیز کی گئی تھی جس میں اداکار انیل کپور اور امرتا سنگھ نے مرکزی کردار ادا کیا تھا جس میں دونوں اداکاروں کی جوڑی کو خوب پذیرائی حاصل ہوئی جب کہ فلم میں اداکارہ امرتا سنگھ کا کردارآج بھی لوگوں کے ذہنوں میں محفوظ ہے تاہم اب فلم ’’چمیلی کی شادی‘‘ کا سیکوئل بنانے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ ہدایت کاروں رادھیکا راؤ اور ونے سپرو نے ماضی کی سپر ہٹ فلم’’چمیلی کی شادی‘‘ کا سیکوئل بنانے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ فلم میں امرتا سنگھ کا کردار اداکارہ سوناکشی سنہا ادا کریں گی اور فلم میں انیل کپور کے کردار کے لیے ابھی تک کسی اداکار کا انتخاب نہیں کیا گیا تاہم فلم کی کاسٹ کا حتمی اعلان چند روز میں کیاجائے گا۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…