ممبئی (نیوز ڈیسک)بھارت میں یوم جمہوریہ کے موقعے پر کئی معروف اداکاروں، کھلاڑیوں اور سرکردہ شخصیتوں کو اعلی شہری اعزازات سے نوازاگیا ہے۔بھارتی سینما کے معروف اداکار رجنی کانت کے لیے پدم و بھوشن کا اعلان کیا گیا ہے۔ اسی فہرست میں کشمیر کے سابق گورنر جگ موہن اور صنعت کار دھیرو بھائی امبانی (ان کا انتقال ہو چکا ہے) کے نام بھی شامل ہیں۔پدم بھوش کے لیے اداکار انوپم کھیر کے نام کا اعلان کیا گیا ہے۔ گذشتہ دنوں انوپم کھیر نے بھارت میں عدم رواداری کی بات پر شاہ رخ خان اور عامرخان کی پر زور مخالفت کرتے ہوئے حکومت کی حمایت میں دہلی میں ریلی بھی نکالی تھی۔اسی طرح اجے دیوگن جنھوں نے بہار میں بی جے پی کی انتخابی ریلی میں شرکت کی تھی، انھیں بھی پدم شری کا ایوارڈ دیاگیا ہے۔بالی وڈ کی ہی اداکارہ پرینکا چوپڑہ کو بھی پدم شری کا مستحق قرار دیا گیا ہے۔ انھیں فلم ’باجی راؤ مستانی‘ اور اس سے قبل امریکی سیریئل ’کوانٹیکو کے لیے ہر طرف سے پزیرائی مل رہی ہے۔ لیکن حال ہی میں عامر خان کو مبینہ طور پر ان کے عدم رواداری کے بیان پر ’انکریڈیبل انڈیا‘ کی اشتہاری مہم سے ہٹائے جانے کے بعد ان کی جگہ پرینکا چوپڑا کو اس کا برانڈ ایمبیسڈر بنایا گیا ہے۔فلم ساز مدھر بھنڈارکر جنھوں نے عدم روادری کے حوالے سے بالی وڈ میں حکومت کی حمایت میں ایک مہم چلائی تھی انھیں بھی پدم شری سے نوازا گیا ہے۔کھیل کے میدان سے بھارت کی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور بیڈمنٹن سٹار سائنا نہوال کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے۔ انھیں پدم بھوشن دیا جائے گا۔ اس سے قبل ثانیہ مرزا کو کھیل رتن ایوارڈ مل چکا ہے۔مبصرین کا کہنا ہے کہ پدم اعزاز سے نوازے جانے والوں کا انتخاب دیکھ کر ایسا نظر آتا ہے کہ حکومت بیشتر اپنے حامیوں کو نواز رہی ہے۔یوم جمہوریہ سے سے ایک دن پہلے ان ایوارڈز کا اعلان کیا گیا جس کے تحت کل 112 ناموں کا اعلان ہوا۔ اس کے تحت دس لوگوں کو پدم وبھوشن، 19 لوگوں کے لیے پدم بھوشن جبکہ باقی ماندہ 83 افراد کے لیے پدم شری کے اعزاز کا اعلان کیا گیا۔
پرینکا چوپڑہ، اجے دیوگن اور انوپم کھیر کے لیے اعزاز
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
تھینک گاڈ
-
200 یونٹس تک بجلی کے بلوں پر سبسڈی ختم ہونے کی خبریں،وزارت توانائی کا بڑا اعلان
-
ایک سے زائد سنگل فیز میٹرلگا کر بجلی بلوں میں سبسڈی حاصل کرنے والے صارفین کی شامت آگئی
-
ایک گانے کی وجہ سے ملک بھر میں گرفتاریاں، 36 سال پرانا گانا منچلوں کو مہنگا پڑ گیا
-
تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا
-
عید پر حکومت کا اہم اعلان! سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
-
19 سے 22 مئی کے دوران ملک کے مختلف اضلاع میں بارش، آندھی اور ژالہ باری کی پیش گوئی
-
’’بیٹی کی قبر پر جاتی ہوں تو معافیاں مانگتی ہوں‘‘، عشرت فاطمہ نے زندگی کا دکھ بھرا لمحہ سنادیا
-
منشیات فروش پنکی کے قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں
-
عید الاضحیٰ پر رواں سال 5 سے 6 سرکاری چھٹیوں کا امکان
-
بیرون ملک جانے کے لیے کون سی دستاویز درکار ہیں، نئی شرائط جاری
-
الرجی، خون کی کمی اور انفیکشن کے مریضوں کیلئے اہم الرٹ جاری
-
عالمی ثالثی عدالت کا بھارت کے خلاف پاکستان کے حق میں بڑا فیصلہ
-
غیر ملکی جوڑے نے قصور کےخاندان کو 130 سالہ غلامی سے نجات دلا دی



















































