اتوار‬‮ ، 15 مارچ‬‮ 2026 

شاباش:’آفریدی اے پی ایس طلبہ کو دبئی لے جائیں گے’

datetime 26  جنوری‬‮  2016 |

پشاور(نیوز ڈیسک) پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے پشاور کے باصلاحیت کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرمی پبلک اسکول پشاور (اے پی ایس) کے 150 طلبا کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچز د کھانے دبئی لے جائیں گے۔شاہد آفریدی نے دورہ نیوزی لینڈ سے واپسی کے بعد اے پی ایس پشاور کا دورہ کیا اورباصلاحیت کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے مختلف اسکولوں کے طلبا میں پشاور زلمی کی کٹ، جوتے، بلے اور گیندیں تقسیم کیں۔میڈیا سے گفتگو میں آفریدی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے دوران اے پی ایس کے 150 بچوں کو دبئی لے جائیں گے جہاں وہ میچز سے محظوظ ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس بے پناہ ٹیلنٹ ہے لیکن سہولتیں نہیں ہیں۔ٹی ٹوئنٹی کپتان نے کہا کہ پی ایس ایل کے انعقاد کے بعد وہ باصلاحیت کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک ہزار طلبا میں آفیشل کٹ تقسیم کریں گے۔قومی ٹیم کی شکستوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کی فٹنس اور حد سے زیادہ خود اعتمادی قومی ٹیم کی شکست کی وجوہات ہیں۔پاکستان کرکٹ ٹیم کو متحدہ عرب امارات میں گزشتہ سال نومبر میں انگلینڈ کے ہاتھوں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا تھا جبکہ ایک روزہ سیریز کے پہلے میچ میں کیوی ٹیم نے 70 کے بھاری مراجن سے کامیابی حاصل کی تھی.انھوں نے اعتراف کیا کہ ان کی کارکردگی ٹھیک نہیں ہے لیکن ٹیم میں مجموعی طورپر بہتر ہے۔آفریدی نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تین میچوں میں مجموعی طورپر 38 رنز بنائے جبکہ 3 وکٹیں حاصل کی تھیں اور پاکستان ٹیم کو سیریز میں 2۔1 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا.شاہد آفریدی نے فاٹا کے حالات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہاں کے لوگوں کو اپنے تحفظ کے لیے فوج کی ضرورت نہیں، بارڈر کی حفاظت کے لیے وہ خود فوج ہیں، بارڈر میں قبائلی پاکستان کی طاقت ہیں۔



کالم



مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)


بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…