تہران(نیوزڈیسک)ایران نے تہران میں سعودی سفارت خانے پر حملہ کرنے والے 100 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔سعودی سفارت خانوں پر حملے کے بعد سعودی عرب اور اس کے بعض دیگر اتحادی ممالک نے تہران کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات ختم کر دئیے تھے۔ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق ملکی عدلیہ کے ترجمان غلام حسین محسنی کا کہنا تھاکہ حملے کے بعد سے 100 افراد کو گرفتار کیا گیا جن میں سے چند ایک کو چھوڑ دیا گیا ہے ¾ایک اہم فرد کو بیرونِ ملک سے بھی گرفتار کیا گیا اور اسے ایران لایا گیاسعودی عرب کا ایک شیعہ عالم دین شیخ نمر باقر النمر کو سزائے موت دئیے جانے کے رد عمل میں تہران میں قائم سعودی سفارت خانے کے علاوہ مشہد میں موجود سعودی قونصل خانے کو مشتعل مظاہرین نے دو جنوری کو نشانہ بنایا تھا اور انہیں آگ لگا دی تھی۔