لاہور(نیوز ڈیسک)مزاحیہ اداکار نسیم وکی نے کہا ہے کہ تھیٹر پر معیاری کام کرنیوالے ابھی موجود ہیں۔تھیٹر لائیو کام ہے اور فنکار بھی انسان ہے، غلطیاں ہو ہی جاتی ہیں‘ میری کوشش ہوتی ہے کہ ڈرامہ میں تفریح کے ساتھ کوئی نہ کوئی پیغام اور اصلاحی پہلو ضرور پیش کرتا ہوں۔ اب ڈانس کے بغیر تھیٹر کا چلنا مشکل ہے مگر ذاتی طور پر بیہودہ رقص اور غیر اخلاقی جگتوں کے سخت خلاف ہوں۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ تھیٹر کے سینئر فنکاروں کو چاہیے کہ وہ آگے آئیں اور تھیٹر کی مزید بہتری اور بقاءکے لیے اپنی سفارشات پیش کر کے تھیٹر کو مزید اچھا اور معیاری بنانے میں اپنا کردار ادا کریں