اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

پہلا معرکہ :نیوزی لینڈ کا پاکستان کو جیت کیلئے 281رنز کا ہدف

datetime 25  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ویلنگٹن(نیوز ڈیسک)نیوزی لینڈ نے پہلے میچ میں پاکستان کو جیت کیلئے 281رنز کا ہدف دیدیا ہے،گرین شرٹ نے ابتداءمیں تباہ کن بالنگ کی اور 6کیویز بلے بازوں کو 99رنز کے اسکور پر پویلین بھیج دیا مگر یہ شاندار کارکردگی بھی کسی کام نہ آئی۔ویلنگٹن کرکٹ گراﺅنڈ پر ہونے والے میچ میں پاکستانی کپتان اظہر علی نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، تونیوزی لینڈ کے ابتداء6بلے باز صرف 99 کے اسکور پر آوٹ ہوگئے ،کیویز کے ہینری نکلوز اور مچل سینٹنزنے ساتویں وکٹ کی شراکت پر 79رنز کی شراکت قائم کی۔سینٹنز178کے مجموعی اسکور پر 48رنز بناکر محمد عرفان کا شکار بنے جبکہ دوسرے اینڈ پرموجود ہینری نکلوز نے محمد حفیظ کے ہاتھوں ابتدا میں کیچ ڈارپ کئے جانے کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور 7چوکو ں کی مدد سے 82رنز کی ذمہ دارانہ اننگ کھیلی ،اسے 203کے اسکور پر انور علی نے بولڈ کیا۔نویں وکٹ پر نیوزی لینڈ کے بلے باز میٹ ہنری ، میک کلیگن اور بولٹ نے اسکور میں 77رنز کا اضافہ کیا ،آخری اوور کی پانچویں گیند پر میک گلیگن ریٹائرڈ ہارٹ ہوگئے ،تینوں بلے بازوں نے بالترتیب 48،31اور 4رنز بنائے۔نیوزی لینڈ کے ابتدائی 6بلے باز مارٹن گپٹل اور ٹام لیتھم 11،11،کپتان ولیم سن 10،گرانٹ الییٹ 5،کورے اینڈرسن 10،لیوک رانچی 5رنز بناکر آوٹ ہوئے۔پاکستان کی طرف سے محمد عامرنے 28رنز دے کر 3،محمد عرفان نے 43رنز دے کر 2،انور علی نے 66رنز دے کر 3وکٹیں حاصل کی جبکہ وہاب ریاض ،عماد وسیم اور اظہر علی نے بالترتیب 67،47 اور 22رنز دے کر کوئی وکٹ حاصل نہیں کی۔میچ کی خاص بات کے اہم بالر ز کی خراب گیند بازی کے ساتھ فیلڈرز کی ناقص کارکردگی رہی ،جس ٹیم کو باآسانی180سے 200رنز کے اندر آوٹ کیا جاسکتا تھا ،اسے 50اوورز میں 8وکٹ نے نقصان پر 280رنز بنانے دئیے گئے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…