ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

میچ فکسنگ کی بازگشت ٹینس کے میدان تک بھی جا پہنچی

datetime 23  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک ) عالمی ٹینس میں فکسنگ کی بازگشت سنائی دے رہی ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کا کہنا ہے کہ ومبلڈن سمیت تمام عالمی ٹینس مقابلوں میں میچ فکسنگ کا انکشاف ہوا ہے مگر اس میں مبینہ طور پر ملوث سولہ کھلاڑیوں کے نام پوشیدہ رکھے گئے ہیں۔ مبینہ میچ فکسنگ میں ملوث تمام سولہ کھلاڑیوں کے نام بہترین پچاس کھلاڑیوں کی فہرست میں بھی شامل ہیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے کا مزید کہنا ہے کہ مبینہ میچ فکسنگ میں گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے والے کھلاڑی بھی شامل ہیں۔ تاہم اینٹی گریٹی کمیٹی نے خفیہ دستاویزات میں ان کھلاڑیوں کے نام ظاہر نہیں کیے اور نہ ہی ان پر پابندی لگائی ہے۔ انعامی رقوم اور سپانسرز کی فوج ، کروڑوں کمانے والے جوکووچ تو ڈالر کی چمک کا شکار نہ ہوئے ، پلیئر کیمطابق انہیں کیرئیر کے آغاز میں 2 لاکھ ڈالر کی پیشکش ہوئی تھی جبکہ 2007 میں بھی سینٹ پیٹرز برگ کے پہلے مرحلے کا میچ ہارنے کا کہا گیا جسے سٹار کھلاڑی نے ٹھکرا دیا لیکن دوسروں نےتو رج کر موج کی۔ اس سے پہلے دو ہزار آٹھ میں بھی اٹھائیس کھلاڑیوں کے خلاف مبینہ میچ فکسنگ کا انکشاف ہوا تاہم تحقیقات مکمل نہ ہوسکیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…