ممبئی(نیوز ڈیسک) معروف بھارتی سماجی کارکن اور رقاصہ کی والدہ ممتاز بھارتیاناٹم پیش کرنے والی رقاصہ مرنالنی سارابائی 97سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔گجرات سے تعلق رکھنے والی ملکا سارابائی نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو والدہ کی وفات پر تعزیت نہ کرنے کی بنا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ ملکا سارابائی کا کہنا تھا کہ وہ اچھی طرح جانتی ہیں وزیر اعظم انکی سیاست سے نفرت کرتے ہیں اور وہ خود بھی انکی سیاست کو ناپسند کرتی ہیں۔ لیکن اس دشمنی کے باوجود انکی وا لدہ تو بھارت کا اثاثہ تھیں۔ انھوں نے اپنی زندگی کے 60برس فن کے نام کر دیے اور دنیا بھر میں بھارت کا نام روشن کیا۔ملکا نے حالیہ انٹرویو کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انھیں اپنے ملک کے وزیر اعظم کی چھوٹی سوچ کا اچھے طریقے سے علم ہو چکا ہے۔انھوں نے نریندر مودی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا مجھ سے تو آپ کو دشمنی ہے لیکن بطور ملک کے وزیر اعظم آپ کو میری والدہ کی فنی خدمت کے پیش نظر انھیں خراج تحسین پیش کرنا چاہیے تھا جو آپ نہیں کر سکے۔ آپ کے پاس انکی وفات پر کہنے کیلئے چند الفاظ بھی نہیں تھے آپ کو اپنے اس رویے پر شرم آنی چاہیے ۔