منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مکہ‘اضافی کھانا 48 لاکھ بچوں کیلئے کافی

datetime 23  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکہ(نیوز ڈیسک)مسلمانوں کے مقدس ترین شہر مکہ میں تقاریب میں ضائع ہونے والے کھانے سے 18 ترقی پذیر ممالک کے 17 فیصد بچوں کو خوراک مہیا کی جا سکتی ہے۔سعودی عرب کے نشریاتی ادارے عرب نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق مکہ میں ضائع ہونے والے کھانے سے دنیا بھر میں خوراک کی قلت کا شکار 48 لاکھ بچوں کو کھانا فراہم کیا جاسکتا ہے۔اس حوالے سے مکہ میں خوراک کی امدادی پروجیکٹ کے سربراہ احمد المطرفی کا کہنا تھا کہ ایشیاء ، افریقہ اور لاطینی امریکا کے ممالک کے بچوں کی بڑی تعداد خوراک کی کمی کا شکار ہے۔احمد المطرفی نے مزید کہا کہ مکہ میں عمومی طور پر کسی بھی شادی میں اتنا کھانا ضائع ہوتا ہے کہ وہ 250 افراد کو کھلایا جا سکتا ہے۔اعداد وشمار بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر سال چھٹیوں میں ہونے والے شادیوں اور دیگر تقریبات سے جمع ہونے والا کھانا 24 ہزار افراد کو فراہم کیا جاتا ہے۔احمد المطرفی نے یہ بھی بتایا کہ مکہ کے 120 شادی ہالوں میں سے ابھی صرف 60 سے رابطہ کیا گیا ہے جہاں سے یہ کھانا جمع کیا گیا تھا، انہوں نے ضائع ہونے والے کھانے کے حوالے سے تفصیلات ظاہر نہیں کیں۔ان کا کہنا تھا کہ مکہ کے 30 فیصد شہری کسی کو بھی اضافے کھانے کے حوالے سے اطلاع نہیں دیتے۔انہوں نے کہا کہ ان کی تنظیم لوگوں میں اس حوالے سے شعور بیدار کرنے کی کوشش کر رہی ہے کہ ایسے افراد بھی موجود ہیں جن کی مدد کھانا فراہم کرکے کی جا سکتی ہے۔واضح رہے کہ دنیا بھر میں تقاریب میں کھانے کی اشیاءضائع ہوتی ہیں، تاہم بہت کم خطوں میں کھانا ضرورت مندوں تک پہنچانے کے حوالے سے اقدامات کیے جاتے ہیں



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…