منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

برفانی طوفان‘ واشنگٹن،نیو یارک سمیت 20 ریاستوں کیلئے وارننگ

datetime 23  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)برفانی طوفان نے امریکا کی مشرقی اور وسطی ریاستوں کا رخ کر لیا ،واشنگٹن اور نیویارک سمیت20سے زائد ریاستیں طوفان کی زد میں ہیں ،صرف نیو یارک میں ایک سے ڈیڑھ فٹ تک برف پڑنے کا امکان ہے۔ بیشتر ریاستوں میں وارننگ جاری کرتے ہوئے تعلیمی ادارے اور دفاتر بند کردیے گئے ہیں اور ابتک 5 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کی جا چکی ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق واشنگٹن ، نیو جرسی ، پنسلوینیا ، فلیڈیلفیا ، آرکنسا ، ٹینیسی ، نیو یارک ، ڈیلاور ، میری لینڈ سمیت 30 ریاستیں طوفان سے متاثر ہونگی، محکمہ موسمیات کے مطابق ان ریاستوں میں 30 انچ سے لے کر 3 فٹ تک بر ف پڑنے کا امکان ہے۔حکام نے ان تمام ریاستوں میں طوفان کی وراننگ اور ایڈوائزری جاری کردی ہے، متاثرہ ریاستوں میں تمام تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے ہیں جبکہ واشنگٹن میں اتوار تک میٹرو سروس معطل کردی گئی ہے، فضائی کمپنیوں نے ہفتہ اور اتوار کے لیے 5 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کردی ہیں۔ حکام نے طوفان سے بجلی اور مواصلات کا نظام درہم برہم ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ نیویارک کے میئر بل دی بلاسیو نے لوگوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ شہر میں ایمرجنسی لگا نے پر غور کر رہے ہیں،شہر میں ہونے والا نیشنل باسکٹ بال کا مقابلہ ملتوی کردیا گیا ہے۔واشنگٹن کی میئرموریل باﺅزر تاریخ نے بدترین طوفان سے شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک بہت بڑا طوفان ہے، شمالی کیرولائنا کے گورنر نے شدید برفباری، تیز ہوائیں چلنے اور بجلی کا نظام میں تعطل سے خبردار کیا ہے۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…