منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

ایک اننگز میں 1000رنزکا پردہ چاک ،بھارت کے 15سالہ کرکٹرپرانیوکے ریکارڈکی اصل حقیقت سامنے آگئی

datetime 22  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی( نیوزڈیسک) بھارت کے 15سالہ کرکٹر پرانیو دھنوادے کی جانب سے ایک اننگز میں 1000رنزکا پردہ چاک ہونے لگا۔ پرانیو دھنوادے کو اپنی ریکارڈ ساز اننگز کے دوران 25چانس ملے، 10برس کے پیسرز سے بولنگ کرائی گئی جبکہ بانڈریز صرف 30گز کی تھیں۔پرانیو دھنوادے نے گذشتہ دنوں ممبئی کے ایک اسکول ٹورنامنٹ میں ناٹ آؤٹ 1009رنز بنائے تھے جو کرکٹ میں کسی بھی لیول پر سب سے بڑی انفرادی اننگز ہے، اب اب بھارتی میڈیا نے خود ہی اس کا پوسٹ مارٹم کرنا شروع کردیا، تحقیقات کے بعد انکشاف ہوا کہ اس میچ میں دھنوادے کو مجموعی طور پر25چانس ملے، ان میں 22ڈراپ کیچز اور تین اسٹمپنگ شامل ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ دھنوادے کو بولنگ کرنے والے ایوش ڈوبے اور سراتھ سولنکھے دونوں انڈر 12کھلاڑی اور پانچویں کلاس میں پڑھتے ہیں، انہوں نے اس سے پہلے ایک میچ میں 9سے زائد اوورز نہیں کرائے، کبھی 15گز سے بڑی پچ پر نہیں کھیلے اور نہ ہی کبھی ان کے ہاتھوں نے فل سائز کی گیند تھامی تھی۔یہ دونوں آریا گروکل کی فرسٹ ٹیم میں شامل بھی نہیں تھے، اسکے باوجود ان سے 20، 20سے زائد اوورز کرائے گے، گرانڈ کی بانڈریز صرف 30گز کی تھیں جس سے دھنوادے کو چوکے چھکے لگانے کا خوب موقع ملا۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…