کراچی(نیوز ڈیسک ) وسیم اکرم نے کہا ہے کہ ہمارے بیٹسمین سوئنگ بالرز کو کھیل نہیں پا رہے ،محمدعامر سے زیادہ توقعات وابستہ کر لی گئی تھیں،دنیا کے مشکل باولر محمد عرفان کو ڈراپ کیا جانا سمجھ نہیں آ رہا۔ نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان نے کہا کہ ہمارے کھلاڑیوں کی شارٹ سلیکشن اچھی نہیں تھی ،ہمارے بلے باز سوئنگ بالرز کو کھیل نہیں پا رہے۔انہوں نے کہا کہ وہاں کیوی باولر ز کی باولنگ ریورس سوئنگ ہو رہی ہے ،وہاب ریاض سمیت پاکستانی باولر کی سوئنگ ختم ہوتی جا رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ محمدعامر سے بہت زیادہ توقعات وابستہ کر لی گئی تھیں،محمد عامر کو محمد عرفان کی جگہ نہیں رکھنا چاہیے تھا ، عرفان کو کھیلانا چاہیے تھا، عامر کو کسی اور کی جگہ رکھ لیتے۔انہوں نے مزید کہا دنیا کے مشکل باولر کو ہم نے ڈراپ کر دیا ،ٹی ٹونٹی میں وکٹیں لینا اہم ہوتا ہے،محمدعرفان کو کیوں نہیں کیلا گیا سمجھ نہیں آ رہا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بیٹنگ پہلے ہی نہیں چل رہی ،بیٹنگ پر کافی محنت درکار ہے۔جب سوال کیا گیا کہ پاکستان کو نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے میچز میں کیا کرنا چاہیے کہ جواب میں انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے میچز میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو 50اوورز کھیلنے کی سٹریٹیجی بنانا ہو گی۔انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں گیند ہلکا ہلکا ’مو ‘ہوتا رہتا ہے ، پاکستانی کھلاڑیوں کو سوئنگ باولنگ کھیلنے کی تکنیک سیکھنی ہوگی