ہفتہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2025 

بھارتی پلیئر کے اننگز میں 1ہزار رنزکا پردہ چاک ہونے لگا

datetime 22  جنوری‬‮  2016 |

ممبئی(نیوز ڈیسک)بھارت کے 15 سالہ کرکٹر پرانیو دھنوادے کی جانب سے ایک اننگز میں 1000 رنزکا پردہ چاک ہونے لگا.پرانیو دھنوادے کو اپنی ریکارڈ ساز اننگز کے دوران 25 چانس ملے، 10 برس کے ’پیسرز‘ سے بولنگ کرائی گئی جبکہ باو¿نڈریز صرف 30 گز کی تھیں۔یاد رہے کہ پرانیو دھنوادے نے گذشتہ دنوں ممبئی کے ایک اسکول ٹورنامنٹ میں ناٹ آوٹ 1009 رنز بنائے تھے جو کرکٹ میں کسی بھی لیول پر سب سے بڑی انفرادی اننگز ہے، اب اب بھارتی میڈیا نے خود ہی اس کا پوسٹ مارٹم کرنا شروع کردیا، تحقیقات کے بعد انکشاف ہوا کہ اس میچ میں دھنوادے کو مجموعی طور پر25 چانس ملے، ان میں 22 ڈراپ کیچز اور تین اسٹمپنگ شامل ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ دھنوادے کو بولنگ کرنے والے ایوش ڈوبے اور سراتھ سولنکھے دونوں انڈر 12 کھلاڑی اور پانچویں کلاس میں پڑھتے ہیں، انھوں نے اس سے پہلے ایک میچ میں 9 سے زائد اوورز نہیں کرائے، کبھی 15 گز سے بڑی پچ پر نہیں کھیلے اور نہ ہی کبھی ان کے ہاتھوں نے فل سائز کی گیند تھامی تھی۔یہ دونوں آریا گروکل کی فرسٹ ٹیم میں شامل بھی نہیں تھے، اسکے باوجود ان سے 20 ، 20 سے زائد اوورز کرائے گے، گراو¿نڈ کی باو¿نڈریز صرف 30 گز کی تھیں جس سے دھنوادے کو چوکے چھکے لگانے کا خوب موقع ملا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…