ہفتہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2026 

تیسرا ٹی ٹوئنٹی پاکستان نے فیصلہ کرلیا

datetime 22  جنوری‬‮  2016 |

ویلنگٹن(نیوز ڈٰسک) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری 3ٹی 20میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ آج ویلنگٹن میں کھیلا جارہا ہے۔ٹاس پاکستان نے جیت لیا اور سب سے پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا انگلینڈ کے ہاتھوں ٹی 20 سیریزتین صفر سے وائٹ واش ہونے کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم کو مسلسل دوسری سیریز میں شکست سے بچنے کے لئے نیوزی لینڈ کو آج کے فیصلہ کن معرکے میں ہر صورت میں شکست دینا ضروری ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان فیصلہ کن معرکہ میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ دونوں ٹیموں کو سیریز کے بعد ٹی 20 ورلڈ کپ کے لئے اپنی ٹیموں کو حتمی شکل دینا ہے۔ شاہد آفریدی نیوزی لینڈ میں اپنی آخری سیریز میں کامیابی کی خواہش ظاہر کی ہے۔2010-11میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف سیریز میں 1-2سے کامیابی حاصل کی تھی۔ تین میچوں کی یہ سیریز اس وقت ایک ایک سے برابر ہے۔امکان ہے کہ آوٹ آف فارم صہیب مقصود اور عمرگل کی جگہ محمد رضوان اور انور علی کو موقع دیا جائے گا۔ پاکستان کے نقطہ نظر سے اوپنر احمد شہزاد کی فارم بھی تشویش کا سبب بنی ہوئی ہے جو دونوں میچوں میں صرف 16 اور نو رنز بنانے میں کامیاب ہو سکے ہیں۔ اچھی خبر یہ کہ فاسٹ بولر وہاب ریاض فٹ ہوچکے ہیں۔ نیٹ پریکٹس کے دوران ان کے بازو پر گیند لگی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…