بدھ‬‮ ، 25 مارچ‬‮ 2026 

شیو سینا کا مودی سرکار کواردو پر پابندی ،بابری مسجد کی جگہ مندر کی تعمیر کا مطالبہ

datetime 22  جنوری‬‮  2016 |

نئی دہلی (نیوز ڈیسک)بھارت کی انتہا پسند اور سخت گیر جماعت شیو سینا نے وزیراعظم نریندر مودی سے مدارس میں اردو اور عربی زبان پر پابندی عائد کرتے ہوئے انگریزی اور ہندی کو رائج کرنے کا مطالبہ کردیا۔حکومت کی اتحادی جماعت نے اپنے روزنامہ ”سامنا ”کے اداریہ میں لکھا کہ برطانوی حکومت یہ سوچنے میں غلط نہیں کہ خود ساختہ دولت اسلامیہ کے جنگجو اپنے پروپیگنڈا کے فروغ میں ان پڑھ مسلمان خواتین کو استعمال کر رہے ہیں۔اگر حکومت برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون جیسی ہمت دکھاتے ہوئے مدارس کو ا±ردو اور عربی میں تعلیم دینے سے روک دے تو بھارت کا فائدہ ہو گا۔شیو سینا نے مسلمانوں کے خلاف انتہائی متعصب لہجہ اپناتے ہوئے مودی سرکار کو کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وہ غیر ملکی دوروں سے بھارت میں بیرونی سرمایہ کاری تو لا سکتے ہیں لیکن ان میں ملک کے اندر موجود دشمنوں سے لڑنے کی ہمت کہاں سے آئی گی۔انتہا پسند تنظیم نے مودی سرکار کو بھارت میں مزید مذہبی منافرت کو فروغ دینے کیلئے شہ دیتے ہوئے کہا کہ حکومت یکساں سول کوڈ لانے کے ساتھ ساتھ ایودھیا میں بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر بھی شروع کرے۔واضح رہے کہ بھارت میں بی جے پی کے بر سر اقتدار آنے کے بعد انتہا پسند ہندو تنظیموں کو اقلیتوں اور نیچ ذات کے ہندوﺅں کیخلاف خوب کھل کر زہر افشانی اور کمینہ پن دکھانے کا موقع ملا ہے



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…