ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

ایران سے تنازعے کا ڈراپ سین،سعودی عرب دو امور کے علاوہ تمام معاملات پر تصفیئے کیلئے تیار،اعلان کردیا

datetime 22  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(نیوزڈیسک) سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیرنے کہا ہے کہ ایران دوسرے ملکوں کے معاملات میں مداخلت نہ کرے اور خطے میںپروپیگنڈے کی پالیسی ترک کردے۔ امریکی ٹی وی ”سی این این“ کو دئیے گئے انٹرویو میں سعودی وزیر خارجہ نے کہاکہ سعودی عرب اپنے تحفظ کیلئے جو اقدام کرسکتا ہے کرے گا تاہم وہ اس سلسلے میں دوسرے ملکوں کی حکومتوں کے ساتھ بات چیت کی تفصیلات نہیں بتا سکتے نہ ہی اس سلسلے میں کھلے عام کوئی بات چیت کرینگے۔ انہوں نے کہاکہ سعودی عرب دو امور پر کسی قسم کے سمجھوتے پر تیار نہیں، ایک ہمارا مذہب اور دوسری ہماری سلامتی۔ ہم اپنی قوم کے تحفظ اور عوام کو نقصان سے بچانے کیلئے کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایران دہشت گردی کی حمایت اور خطے میں پروپیگنڈے کی پالیسی ترک کردے۔ بہت سے ملکوں کو ایران کی طرف سے ایٹمی معاہدے کے نتیجے میں اربوں ڈالروں کے حصول پر تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کو چاہیے کہ وہ دہشتگردی کی معاونت کرنا، سفارتکاروں کو قتل کروانا اور سفارتخانوں پر حملے کروانا بند کرے، ایسے گروپس کی حمایت ترک کرے جن کا مقصد خطے کے ممالک کو غیر مستحکم کرنا ہے،ان سب کے بعد ہی ایران سے معاملات درست سمت میں آسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے بہت سے ممالک کو خدشات ہیں کہ جوہری معاہدے کے بدلے بحال ہونے والے اربوں ڈالر کے اثاثوں کا استعمال ایران ملکی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبور کے بجائے منفی سرگرمیوں میں استعمال کرسکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…