بدھ‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2026 

ایران سے خطرہ،خلیجی ممالک متحد،اہم اعلان،تیاریاں شروع

datetime 22  جنوری‬‮  2016 |

منامہ (نیوزڈیسک)خلیجی ریاست بحرین نے ایران کی فروغ پذیر میزائل صلاحیت اور اس کے خطرات کی روک تھام کے لے خلیجی ممالک کی سطح پر مشترکہ میزائل پروگرام شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بحرین کی فضائیہ کے سربراہ میجر جنرل حمد بن عبداللہ آل خلیفہ نے کہا کہ ایک مشترکہ میزائل ڈیفنس شیلڈ خلیجی ممالک کی اہم ترین دفاعی ضرورت ہے۔ اس ضرورت کی تکمیل کے لیے خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک مل کر میزائل پروگرام پر کام کر سکتے ہیں مجھے توقع ہے کہ مشترکہ میزائل ڈیفنس سسٹم کے لیے جلد ہی مساعی کا آغاز کر دیا جائے گا اور اس راہ میں حائل تمام رکاوٹیں ختم کر دی جائیں گی۔ادھرامریکی اور خلیجی ممالک کے عہدیداروں کا کہناتھا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ خلیجی ممالک مشترکہ فوجی صلاحیتوں کے حصول اور دفاعی ذمہ داریوں کے لیے ایک دوسرے سے قدم سے قدم ملا کر آگے بڑھیں۔خلیجی ملکوں کو اس لیے بھی خوف لاحق ہے کیونکہ ایران پرعاید اقتصادی پابندیوں کے اٹھنے سے پرانے حریف تہران کی معیشت بہتر ہونے کے ساتھ ساتھ اس کا میزائل پروگرام بھی زیادہ موثر ہو جائے گا۔خلیج تعاون کونسل کے زیراہتمام ایک دفاعی امور سے متعلق منعقدہ ایک اجلاس سے خطاب میں بحرینی فوجی عہدیدار کا کہنا تھا کہ مشترکہ میزائل سسٹم خلیجی ممالک کی دفاعی ضرورت ہے اور ہم جلد ہی اس ضرورت کی تکمیل کے لیے کام کریں گے۔ بعد ازاں منامہ میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے میجر جنرل حمد بن عبداللہ آل خلیفہ نے کہا کہ ہم نے کام کا آغاز کر دیا ہے اور ہم پرامید ہیں۔ جلد ہی ہم اس کے مثبت نتائج بھی دیکھیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…