نئی دہلی (نیوزڈیسک)بھارت کے تحقیقاتی ادارے این آئی اے کے ایک سینئر عہدیدارنے انکشاف کیا ہے کہ پٹھان کوٹ ایئر بیس حملے میں مارے جانے والے دو دہشتگرد وں کا تعلق بھارتی سے ہی تھا ۔ایک بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے مرکزی تحقیقاتی ادارے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے )کے ایک سینئر عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پٹھان کوٹ ایئر بیس پر حملے میں ملوث دودہشتگردوں کا تعلق بھارت سے ہی تھا ۔انہوں نے کہاکہ ایئر بیس سے ملنے والے والے فونز سے دہشتگردوں کی کالز کے ریکارڈ کے معائنے اور قریبی علاقے کے لوگوں سے پوچھ گچھ کے بعد ان بھارتی دہشتگردوں کی شناخت میں مدد ملے گی ۔واضح رہے کہ قبل ازیں بھارت نے روایتی الزام تراشی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشتگردی کاالزام پاکستان پر عائد کیا تھا جس پر حکومت پاکستان نے بھرپور تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی ۔بھارتی فوج کو ایئر بیس خالی کروانے میں تین دن کا وقت لگ گیا تھا جس پر عوام نے بھارتی فوج کے بزدل ترین آپریشن کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا ۔