نئی دہلی(نیوز ڈیسک) بھارتی پولیس نے داعش کے چار ارکان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ چاروں افراد کے عراق اور شام میں رابطے تھے اور وہ یوم جمہوریہ سے قبل کمبھ میلے یا کسی معروف شاپنگ مال کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بھارت میں پہلی بار داعش کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ گرفتار افراد نے دوران تفتیش بتایا ہے کہ وہ قیادت کے حکم پر آئی ای ڈیز بنانے اور اسلحہ خریدنے والے تھے۔ گرفتار اخلاق الرحمٰن انجینئرنگ، معراج میڈیسن اور اسامہ اور اعجاز بی اے کے طالبعلم ہیں۔ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ گرفتار افراد فیس بک اور واٹس ایپ کے ذریعے اپنی قیادت سے رابطہ کرتے تھے۔