منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

آسٹریلیا کادورہ نیوزی لینڈ کیلئے ٹیسٹ ٹیم کا اعلان

datetime 21  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میلبورن(نیوز ڈیسک)کرکٹ آسٹریلیا کی سلیکشن کمیٹی نے آئندہ ماہ شیڈول نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان کر دیا۔ اسکواڈ میں اسٹیو او کیفی اور اسکاٹ بولانڈ کو ڈراپ کر دیا گیا۔ فاسٹ بولر جیکسن برڈ کی تقریباً 3برس بعد دوبارہ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ انہوں نے آخری بار 2013ءمیں انگلینڈ کے خلاف ایشز سیریز میں ٹیم کی نمائندگی کی تھی۔آسٹریلوی سلیکٹر نے ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز انتہائی اہمیت کی حامل ہے کیونکہ جیت کی صورت میں ہماری ٹیم ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کر لے گی، ہم نے متوازن ٹیم تشکیل دی ہے، امید ہے کہ ٹیم فتوحات کے ساتھ وطن لوٹے گی۔اعلان کردہ ٹیم کپتان اسٹیون اسمتھ، ڈیوڈ وارنر، جو برنز، عثمان خواجہ، ایڈم ووجز، شان مارش، مچل مارش، پیٹر نیول، جیمز پیٹنسن، پیٹرسڈل، جوش ہیزل ووڈ، ناتھن لائن، چیڈسیئرز اور جیکسن برڈ پر مشتمل ہے



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…