دبئی(نیوز ڈیسک)متحدہ عرب امارات میں ایک پولیس افسر کو اسٹار فٹبالر لیونل میسی کے پاسپورٹ کی ویڈیو بنانے پر عدالت نے طلب کر لیا۔پولیس افسر نے دسمبر میں موبائل فون ایپلیکیشن اسنیپ چیٹ پر میسی کے پاسپورٹ کی ویڈیو شیئر کی تھی جس پر انہیں عدالت میں طلب کیا گیا۔ ویڈیو کے ساتھ انہوں نے تحریر کیا تھا کہ میں اس پاسپورٹ کو جلا دوں یا واپس رکھ دوں۔پولیس افسر پر میسی کی پرائیویسی میں مداخلت کا الزام ہے۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ میں مذاقاً یہ ویڈیو بنائی اور اسے بنانے سے قبل فٹبالر کے باڈی گارڈ سے اجازت بھی لی تھی۔واضح رہے میسی ارجنٹینا اور بارسلونا کے فارورڈ گلوب سوکر ایوارڈ میں سال کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ وصول کرنے دبئی گئے تھے۔