منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

اب محمدعامر کی مخالفت مہنگی پڑے گی،انتباہ جاری

datetime 20  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک) سلمان اقبال کے مطابق انہوں نے کپتان کو اس بات کی ہدایت کر دی ہے کہ انہیں ٹیم میں ایسے کھلاڑیوں کی قطعی ضرورت نہیں جو محمد عامر کی مخالفت کرتے ہوئے کوئی مسئلہ کھڑا کرنے کی کوشش کریں اور ویسے بھی ٹیم کیلئے منتخب ہونے والے کسی بھی کھلاڑی کی جانب سے اس کا امکان نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کی فرنچائز کراچی کنگز نے واضح پیغام دے دیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں شروع ہونے والے ایونٹ میں محمد عامر کو کھلے دل سے ٹیم میں خوش آمدید کہا جائے گا جو پانچ سال کے طویل عرصے کے بعد قومی ٹیم کیلئے بھی کھیل رہے ہیں اور ان کی واپسی کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے۔اگرچہ قومی ٹیم میں شمولیت سے قبل قومی کیمپ میں پاکستان کے دو سینئر کھلاڑیوں کی جانب سے محمد عامر کی مخالفت کی گئی لیکن کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال کا دعویٰ ہے کہ ان کی ٹیم میں محمد عامر کو ایسا کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایونٹ کیلئے پلیئرز ڈرافٹ سے قبل دیگر فرنچائز مالکان کی بھی یہی کوشش تھی کہ وہ محمد عامر کی خدمات حاصل کریں لیکن انہوں نے ٹیم کے کپتان سے مشورے کے بعد فاسٹ بالر کیلئے کامیاب بولی دی۔ واضح رہے کہ کپتان شعیب ملک بھی اس بات کی تصدیق کر چکے ہیں کہ 23 سالہ فاسٹ باو¿لر کو کراچی کنگز کے کھلاڑیوں نے قبول کر لیا ہے اور کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والی لانچنگ تقریب میں ان کا جس انداز سے استقبال کیا گیا وہ بھی اس بات کا ثبوت ہے کہ ان کیلئے آنے والے عرصے میں کوئی مشکل کھڑی نہیں ہو گی۔ سلمان اقبال کے مطابق انہوں نے کپتان کو اس بات کی ہدایت کر دی ہے کہ انہیں ٹیم میں ایسے کھلاڑیوں کی قطعی ضرورت نہیں جو محمد عامر کی مخالفت کرتے ہوئے کوئی مسئلہ کھڑا کرنے کی کوشش کریں اور ویسے بھی ٹیم کیلئے منتخب ہونے والے کسی بھی کھلاڑی کی جانب سے اس کا امکان نہیں ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…